وِزا نے اے آئی اور اسٹیبل کوائن صلاحیتیں پیش کیں

newsdesk
10 Min Read
وِزا نے سی ای ایم ای اے میں مصنوعی ذہانت، ٹوکن اور اسٹیبل کوائن صلاحیتیں پیش کیں۔

ویزا نے تجارت کے مستقبل کے لیے AI، ٹوکنز اور اسٹیبل کوائنز کی اہم صلاحیتوں کو اجاگر کر دیا

 

  • CEMEA میں ویزا کی ٹوکنائزڈ ٹرانزیکشنز (tokenized transactions) 2023 میں 26 فیصد سے بڑھ کر 2026 میں 70 فیصد تک پہنچ گئیں۔
  • اسٹیبل کوائن سیٹلمنٹ (stablecoins settlement)صلاحیتوں  کے آغاز کے بعد CEMEA میں سیٹلمنٹ والیومز ایک سال میں تقریباً 60 گنا بڑھ گئے۔

 

30 جون، 2026 — ویزا نے آج AI، اسٹیبل کوائنز اور ٹوکن صلاحیتوں سے متعلق اہم پیش رفت پیش کی، جس کا مقصد وسطی و مشرقی یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقا (CEMEA) کے خطے میں اپنے کلائنٹس کو تجارت کی اگلی نسل کے لیے تیار کرنا ہے۔ ویزا نے یکم جولائی کو پیرس میں ہونے والے ویزا فورم سے قبل بتایا کہ کس طرح دو بڑی تبدیلیاں، یعنی AI اور اسٹیبل کوائنز، تجارت اور رقم کی منتقلی کے نظام کو بدل رہی ہیں، اور ویزا کس طرح اپنے کلائنٹس کو یہ نئی ٹیکنالوجیز اپنانے، انہیں بڑے پیمانے پر استعمال کرنے اور قابلِ اعتماد نئے تجربات فراہم کرنے میں مدد دے رہا ہے۔

 

ویزا CEMEA کے ریجنل پریذیڈنٹ، طارق محمود نے کہا:“تجارت ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے، جو زیادہ اسمارٹ، پروگرام ایبل  )قابل پروگرام (اور روزمرہ تجربات سے جڑی ہوئی ہے۔ ڈیجیٹل معیشت میں کام کرنے والی کمپنیوں کے لیے یہ ایک بڑا موقع ہے، لیکن اس کے ساتھ اعتماد اور باہمی رابطے کی ضرورت بھی اتنی ہی اہم ہے۔ ویزا ادائیگیوں کے پورے نظام میں اعتماد کے ساتھ جدت ) انٹرآپریبلٹی   (interoperability لانے کے لیے ضروری انفراسٹرکچر اور انٹیلی جنس فراہم کرنے پر توجہ دے رہا ہے، تاکہ صارفین اور کاروباروں کو بہتر تجربات فراہم کیے جا سکیں۔”

 

کامرس کے فرنٹ اینڈ کو AI سے بہتر بنانا

ویزا نے یہ بھی بتایا کہ AI کس طرح اس عمل کو بدل رہی ہے جس میں ٹرانزیکشنز شروع ہوتی ہیں، منظور کی جاتی ہیں اور قابلِ اعتماد بنتی ہیں۔ اس کے ساتھ AI نئے تجربات کو زیادہ تیزی سے ڈیزائن، تیار اور فراہم کرنے میں بھی مدد دے رہی ہے۔ جیسے جیسے AI ایجنٹس صارفین اور کاروباروں کی طرف سے زیادہ تیزی سے کام کر رہے ہیں، ویزا انٹیلیجنٹ کامرس، جو ایجنٹک کامرس )   (agentic commerce کے لیے کمپنی کا پلیٹ فارم ہے، وہ اعتماد اور کنٹرول فراہم کرتا ہے جن کی AI ایجنٹس کو محفوظ طریقے سے نئی چیزیں دریافت کرنے اور ٹرانزیکشنز مکمل کرنے کے لیے ضرورت ہوتی ہے۔

 

اس تبدیلی کو سپورٹ کرنے کے لیے ویزا پورے ایکو سسٹم کے ساتھ کام کر رہا ہے، تاکہ AI ایجنٹس کی جانب سے شروع کی جانے والی ٹرانزیکشنز کو شفاف اور قابلِ اعتماد بنانے میں مدد دی جا سکے۔ اس میں نیا Agent Score بھی شامل ہے، جو مرچنٹس کو یہ جانچنے میں مدد دیتا ہے کہ ان کی ویب سائٹس ایجنٹک کامرس کے لیے کتنی تیار ہیں۔ خاص طور پر یہ دیکھا جاتا ہے کہ آیا AI ایجنٹس کسی مرچنٹ کی ویب سائٹ کو سمجھ سکتے ہیں، اس پر آسانی سے آگے بڑھ سکتے ہیں اور مطلوبہ tasks مکمل کر سکتے ہیں۔

 

مرچنٹس کے لیے یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ ان کی ویب سائٹ پر ٹرانزیکشن کے لیے کن AI ایجنٹس پر اعتماد کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح AI ایجنٹس کو بھی یہ اعتماد ہونا چاہیے کہ وہ درست اور قابلِ تصدیق مرچنٹس کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ اسی مقصد کے لیے ویزا Agentic Directory متعارف کرا رہا ہے، جس میں ایسے AI ایجنٹس اور مرچنٹس شامل ہوں گے جن کی ایجنٹک کامرس میں جائز شرکاء کے طور پر تصدیق کی گئی ہو۔

 

AI سے چلنے والی کامرس کے لیے ٹوکنز بڑھانا

CEMEA خطے میں ای کامرس کی ترقی میں ٹوکنائزیشن نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کے ذریعے ای کامرس اور موبائل چینلز پر ادائیگیاں زیادہ محفوظ، آسان اور بے خلل ہوئی ہیں۔ ویزا نے CEMEA میں ٹوکنائزڈ ٹرانزیکشنز میں تیز اضافہ دیکھا ہے، جو 2023 میں 26 فیصد سے بڑھ کر 2026 میں 70 فیصد تک پہنچ گئیں۔ آج ٹوکنز محفوظ ڈیٹا کی شکل میں استعمال ہوتے ہیں، جو خاص طور پر ڈیجیٹل پیمنٹس کے لیے بنائے جاتے ہیں۔ جیسے جیسے کامرس نئے چینلز اور AI ایجنٹس تک پھیل رہی ہے، ویزا اس ڈیٹا کو مزید بہتر بنا رہا ہے تاکہ ٹرانزیکشن کے بارے میں زیادہ واضح معلومات مل سکیں، جیسے ٹرانزیکشن کس نوعیت کی ہے، ٹوکن کہاں استعمال ہو رہا ہے اور ادائیگی کون کر رہا ہے۔ ایک اور اہم پیش رفت Token Assurance Signal ہے۔ اس کے ذریعے ہر ٹرانزیکشن کے پیچھے اعتماد کا ایک سگنل فراہم کیا جاتا ہے۔ ٹوکن کے استعمال کو اس کی مکمل مدت کے دوران دیکھا اور پرکھا جاتا ہے، جس میں اس کے اجراء اور استعمال کے رویے کی تاریخ کو بھی شامل کیا جاتا ہے۔ یہ جدتیں ٹوکنز کے کردار کو مزید مضبوط بناتی ہیں، تاکہ قابلِ اعتماد ڈیجیٹل اور AI سے چلنے والی کامرس کو بہتر بنیاد فراہم کی جا سکے۔ اس سے کلائنٹس کو ٹرانزیکشنز کے بارے میں زیادہ بہتر معلومات اور اعتماد حاصل ہوتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ٹرانزیکشنز زیادہ خودکار، مربوط اور اسمارٹ ہوتی جا رہی ہیں۔

 

رقم کی نقل و حرکت کے بیک end  کو اسٹیبل کوائنز کے ساتھ جدید بنانا

ویزا نے اسٹیبل کوائنز اور بلاک چین انفراسٹرکچر کی مدد سے سیٹلمنٹ اور ویلیو ٹرانسفر کو جدید بنانے سے متعلق پیش رفت بھی شیئر کی ہے۔ کمپنی ٹوکنائزڈ ڈیپازٹس کے ذریعے ٹیکنالوجی کی ایک ایسی نئی تہہ تیار کر رہی ہے، جو بینکوں کو روایتی ڈیپازٹس کو پروگرام ایبل اور ہمیشہ دستیاب ڈیجیٹل منی میں بدلنے کا موقع دے سکتی ہے۔ اس سے بینکوں کو یہ سہولت ملتی ہے کہ فنڈز ان کی بیلنس شیٹ پر رہیں، جبکہ وہ اسٹیبل کوائنز جیسی رفتار اور لچک سے بھی فائدہ اٹھا سکیں۔

 

ویزا اسٹیبل کوائن سیٹلمنٹ پائلٹس کو بھی مختلف خطوں، بلاک چینز اور کرنسیوں تک وسعت دے رہا ہے۔ 2025 کے آغاز میں اپنے پہلے اسٹیبل کوائن سیٹلمنٹ پائلٹس کے بعد، ویزا نے ویزا نیٹ کے ذریعے اسٹیبل کوائنز میں کئی بلین ڈالرز منتقل کیے ہیں۔ مارچ 2026 تک ان کا سالانہ رن ریٹ تقریباً 7 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔ کچھ جاری کرنے والے بینک پہلے ہی ویزا کے ساتھ ہفتے کے ساتوں دن آن چین سیٹلمنٹ کر رہے ہیں۔ ویزا اب سات روزہ سیٹلمنٹ کو ایکوائررز تک بھی وسعت دینے پر کام کر رہا ہے، تاکہ پورے ایکو سسٹم میں لچک اور سیٹلمنٹ کی فریکوئنسی میں اضافہ کیا جا سکے۔ CEMEA میں ایک سال قبل اسٹیبل کوائن سیٹلمنٹ صلاحیتوں کے آغاز کے بعد سیٹلمنٹ والیومز تقریباً 60 گنا بڑھ گئے ہیں۔

 

ویزا اسٹیبل کوائن سے منسلک پروگرامز کو بھی وسعت دینے پر کام جاری رکھے ہوئے ہے، تاکہ صارفین اور کاروبار اپنی اسٹیبل کوائن بیلنسز کو وہاں خرچ کر سکیں جہاں ویزا قبول کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں 160 سے زائد پروگرامز یا تو لائیو ہیں یا ڈیویلپمنٹ کے مرحلے میں ہیں، جس سے توقع ہے کہ اسٹیبل کوائنز کو اپنانے کا عمل مزید تیز ہو گا۔

 

اہم معلومات کو AI کے ذریعے انٹیلی جنس میں بدلنا

ویزا صارفین کی بڑھتی ہوئی توقعات کو پورا کرنے کے لیے اپنے کلائنٹس کی مدد کر رہا ہے، جہاں جدید انفراسٹرکچر کو ڈیٹا کی بنیاد پر کام کرنے والی صلاحیتوں کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد ادائیگی کے پورے سفر میں بہتر فیصلہ سازی میں مدد دینا ہے۔ کمپنی AI سے چلنے والی ایک نئی Travel Intelligence صلاحیت متعارف کرا رہی ہے، جو بینکوں کو ٹرانزیکشن ہونے سے پہلے ہی صارفین کی سفری ضروریات کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔ CEMEA میں آج سے شروع کی جانے والی Visa Travel Intelligence، ویزا نیٹ انٹیلی جنس کو تھرڈ پارٹی ڈیٹا کے ساتھ ملا کر سفر کے ارادے کا اندازہ لگا سکتی ہے، سفری منصوبہ تیار کر سکتی ہے اور قابلِ عمل معلومات فراہم کر سکتی ہے۔ اس سے بینکوں کو صارفین کو بروقت پری ٹریول سپورٹ فراہم کرنے، پیمنٹ friction کم کرنے اور سفر کے دوران زیادہ متعلقہ فوائد، خدمات اور تجربات پیش کرنے میں مدد ملتی ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے