سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن میں علی حسن بروہی صدر منتخب

newsdesk
2 Min Read
کراچی میں سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات کا منظر

چودہ سال بعد سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے ۔ تمام عہدے دار بلا مقابلہ منتخب کرلیے گئے ۔ علی حسن بروہی صدر ، ایڈوکیٹ دلیپ سنگھ سیکرٹری منتخب کرلیے گئے

کراچی: سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی نگرانی میں ہوئے ۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن خالد بشیر نے کی جبکہ سندھ اولمپک ایسوسی کے خازن اصغر بلوچ مبصر کی حیثیت سے موجود رہے۔ سندھ کی تمام چھ ڈویژنل باسکٹ بال ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں نے انتخابی اجلاس میں شرکت کی ۔ حکومت سندھ کے سابق سیکرٹری علی حسن بروہی کو متفقہ طور پر صدر منتخب کیا گیا ، جبکہ ایڈوکیٹ دلیپ سنگھ کو سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا سیکرٹری منتخب کیا گیا ۔ منتخب کیے گئے دیگر عہدے داروں میں یعقوب قادری سینئر نائب صد، ارشد سعید نائب صدر، راجہ شیراز خزانچی، جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی اراکین میں ساحر حسین اراکین اور شبیر چانڈیو شامل ہیں ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر علی حسن بروہی نے کہا کہ ایسوسی ایشن کی ترجیح نوجوانوں اور لڑکیوں میں باسکٹ بال کے فروغ پر ہوگی ، جس میں سندھ کے اندرونی اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔ سکریٹری دلیپ سنگھ نے ان پر ظاہر کیے گئے اعتماد پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ایسوسی ایشن کے مستقبل کے ترقیاتی پروگرام کا اعلان نئی منتخب ایگزیکٹو کمیٹی سے مشاورت کے بعد جلد ہی کیا جائے گا ۔ جبکہ خواتین ونگ میں عظمیٰ فرحان نائب صدر اور زبانی اسماعیل ایسوسی ایٹ سیکرٹری منتخب کی گئیں۔ نو منتخب عہدیداروں نے پورے سندھ میں باسکٹ بال کی ترقی اور فروغ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے