ویزا نے تھریٹ انٹیلی جنس پلیٹ فارم متعارف کرادیا

newsdesk
7 Min Read
ویزا نے سائبر اور فراڈ دفاع کے لیے تھریٹ انٹیلی جنس پلیٹ فارم پیش کیا

ویزا نے سائبر خطرات اور فراڈ سے تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے Visa Threat Intelligence پلیٹ فارم کا اعلان کر دیا

• نیا پلیٹ فارم سائبر اور پیمنٹ انٹیلی جنس کو یکجا کرتا ہے، تاکہ اداروں کو خطرات کی بروقت نشاندہی اور بعد کے مراحل میں فراڈ کے خطرات کو کم کرنے میں مدد مل سکے۔

2 جولائی، 2026 — ویزا (NYSE: V) نے آج ایک نئے سلوشن،Intelligence Platform (VTIP) Visa Threat‏، کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم مالیاتی اداروں کو ایسے سائبر خطرات کی نشاندہی اور ان پر بروقت کارروائی میں مدد دیتا ہے، جو فراڈ اور مالی نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔ یہی سائبر سیکیورٹی صلاحیتیں ویزا کے گلوبل نیٹ ورک کے تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

فراڈ کو عموماً ابتدائی سائبر واقعات کا بعد میں ظاہر ہونے والا نتیجہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ واقعات اکثر کسی ٹرانزیکشن کے آغاز سے بہت پہلے ڈیٹا کے افشا، کریڈینشلز کی چوری، یا نظامی کمزوریوں کے استحصال سے شروع ہوتے ہیں۔ ایسے سائبر حملے، جن میں پیمنٹ کریڈنشلز بے نقاب ہو جاتے ہیں، پورے ایکو سسٹم میں کہیں سے بھی شروع ہو سکتے ہیں، چاہے وہ مرچنٹس ہوں، ایشوئرز، ایکوائررز، پروسیسرز یا سروس پرووائیڈرز۔ بعض صورتوں میں کمپرو مائزڈ کریڈنشلز آگے منتقل کر دیے جاتے ہیں اور بعد میں ان کا غلط استعمال کیا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں مالی نقصان اور آپریشنل خلل پیدا ہو سکتا ہے۔

ویزا کے سینئر نائب صدر اور ویلیو ایڈیڈ سروسز کے سربراہ، وسطی و مشرقی یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقا (CEMEA)، والٹر لرونی نے کہا:“سائبر حملوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، یہ پہلے سے زیادہ ہدفی اور پیچیدہ ہوتے جارہے ہیں، اور اداروں کے لیے ان کی بروقت نشاندہی کرنا مزید دشوار ہوتا جا رہا ہے۔ Visa Threat Intelligence Platform مالیاتی اداروں کو سائبر اور پیمنٹس انٹیلیجنس کو یکجا کرنے میں مدد دیتا ہے، تاکہ وہ ان خطرات پر ابتدائی مرحلے میں نظر رکھ سکیں۔ اس سے انہیں ایسی واضح اور قابلِ عمل معلومات ملتی ہیں، جن کی مدد سے خطرے کو فراڈ میں بدلنے سے پہلے کم کیا جا سکتا ہے۔”

ویزا کی عالمگیر سائبر دفاعی صلاحیتوں پر تعمیر کردہ
ویزا آج“Zero Breach, Zero Disruption”کے مشن کے تحت کام کر رہا ہے۔ ویزا آج 200 سے زائد ممالک میں ہر ماہ تقریباً 90 ملین سے زیادہ سائبر حملوں اور 11 ملین جعلی ای میلز کو روکنے میں مدد دیتی ہے۔ ویزا کی Defense Operations ٹیم کی جانب سے تیار کردہ VTIP کو ویزا کے گلوبل پیمنٹس نیٹ ورک پر اندرونی طور پر عملی ماحول میں آزمایا گیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم وہی انٹیلی جنس فراہم کرتا ہے جو دنیا کے سب سے بڑے پیمنٹ پلیٹ فارمز میں سے ایک کے دفاع کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ ویزا نے پہلے خود VTIP کو استعمال کیا اور اسے حقیقی عالمی سائبر خطرات کے مقابلے میں پرکھا۔ اس کے بعد ان ثابت شدہ صلاحیتوں کو وسیع ایکو سسٹم کے لیے پیش کیا گیا، تاکہ اداروں کو ابھرتے ہوئے خطرات سے ایک قدم آگے رہنے میں مدد مل سکے۔

مالیاتی اداروں کے لیے خاص طور پر تیار کردہ انٹیلی جنس
VTIP خاص طور پر مالیاتی شعبے کے لیے تیار کیا گیا ہے، تاکہ سیکیورٹی، فراڈ اور رسک ٹیموں کو ایسی انٹیلی جنس فراہم کی جا سکے جو براہِ راست پیمنٹ رسک سے متعلق ہو۔ یہ پلیٹ فارم بکھرے ہوئے ڈیٹا کو منظم کرتا ہے اور سائبر و مالیاتی انٹیلی جنس کو یکجا کر کے اداروں کو یہ سمجھنے میں مدد دیتا ہے کہ سائبر سیکیورٹی ایونٹس کس طرح ممکنہ فراڈ کا باعث بن سکتے ہیں۔ VTIP کی صلاحیتوں میں درج ذیل شامل ہیں:

• تھریٹ انٹیلیجینس (Threat Intelligence)مالیاتی شعبے کے لئے مخصوص ایسے اشارے فراہم کرتی ہے جو مال وائر کی سرگرمیوں اور ممکنہ سیکیورٹی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتے ہیں.
• ولنریبلٹی انٹیلیجنس(Vulnerability Intelligence) ہر ادارے سے متعلق کمزوریوں اور ان سے فائدہ اٹھانے کے ممکنہ طریقوں کو اجاگر کرتی ہے۔
• برانڈ انٹیلیجنس (Brand Intelligence)جعل سازی، نقالی اور برانڈ کے غلط استعمال کی نشاندہی اور تدارک میں مدد فراہم کرتی ہے۔
• ڈیجیٹل آئیڈینٹی انٹیلیجنس(Digital Identity Intelligence) سینئر قیادت اور ملازمین کی نگرانی اور تحفظ کو یقینی بناتی ہے تاکہ انہیں ذاتی طور پر نشانہ بنانے کی کوششوں کا بروقت پتا چلایا جا سکے۔
• فنانشل انٹیلیجنس(Financial Intelligence) ڈارک ویب(Dark Web) پر موجود سمجھوتہ شدہ (Compromised) ادائیگی اسناد کی نشاندہی کرتی ہے اور انہیں VisaNet سے حاصل کردہ بصیرت کے ساتھ یکجا کرتی ہے، جس سے خام ڈیٹا قابلِ عمل معلومات میں تبدیل ہو جاتا ہے اور فراڈ و رسک مینجمنٹ ٹیموں کو بہتر اور بروقت فیصلے کرنے میں مدد ملتی ہے۔

VTIP سائبر اور فراڈ انٹیلی جنس کو یکجا کر کے مالیاتی اداروں کو آنے والے خطرات سے بروقت خبردار ہونے، ردعمل کو ترجیح دینے اور اس امکان کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے کہ سائبر واقعات مالی نقصان میں تبدیل ہوں۔

ادائیگیوں کے ایکو سسٹم میں اعتماد کو مضبوط بنانا
ویزا نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو محفوظ بنانے میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ کمپنی نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ٹیکنالوجی میں 13 بلین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے، جس میں فراڈ میں کمی اور نیٹ ورک سیکیورٹی کو مضبوط بنانا بھی شامل ہے۔ گارٹنر کنسلٹنگ نے ویزا کے سیکیورٹی پروگرام کی مجموعی میچورٹی کے لیے اسے ہم عصر کمپنیوں میں اپنی بلند ترین ریٹنگ، 4.9، دی ہے۔

جیسے جیسے سائبر خطرات مسلسل پیچیدہ ہو رہے ہیں، مالیاتی اداروں کو ایسی Threat Intelligence کی ضرورت بڑھ رہی ہے جو خاص طور پر ادائیگیوں کے شعبے کے لیے تیار کی گئی ہو۔ ویزا VTIP کے ذریعے اپنے کلائنٹس کو ثابت شدہ اندرونی سائبر سیکیورٹی صلاحیتیں فراہم کر رہا ہے، تاکہ مالیاتی ادارے سائبر خطرات کا بروقت مقابلہ کر سکیں، ڈاؤن اسٹریم فراڈ کو کم کر سکیں اور پورے ایکو سسٹم میں اعتماد کو مزید مضبوط بنا سکیں۔

 

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے