عظیم خان کے اعزاز میں مبارکباد کی تقریب

newsdesk
1 Min Read
عظیم خان کو نئی ذمہ داری پر مبارکباد پیش کی گئی

اسلام آباد میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے کوآرڈینیٹر منتخب ہونے پر عظیم خان کے اعزاز میں مبارکباد کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے دوران رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان، سابق ڈپٹی میئر اعظم خان، چیئرمین یونین کونسل مرزا حفیظ، حارث خان اور عامر شہزاد خان نے عظیم خان سے ملاقات کی۔

معززین نے عظیم خان کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد دی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے وزیراعظم یوتھ پروگرام اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

مقررین نے امید ظاہر کی کہ عظیم خان اپنی نئی ذمہ داری بہترین انداز میں ادا کرتے ہوئے نوجوانوں کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔

عظیم خان نے مبارکباد دینے والے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی ترقی، تعلیم، روزگار اور صلاحیتوں میں اضافے کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے