پاکستان کے سفیر بلال حئیے نے سویڈن کے علاقے سکانے کا دورہ کیا اور ریجن اسکانے کی ریجنل اسمبلی کی صدر اَنیکا اَنربی یانسن، مالمو سٹی کونسل کی صدر کارینا نیلسن اور انویسٹ اِن سکانے کے سینیئر حکام سے ملاقات کی۔
ملاقاتوں میں پاکستان اور جنوبی سویڈن کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، جدت اور پائیداری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع پر بات ہوئی۔
سفیر بلال حئیے نے بعد ازاں ایڈیوَن سائنس پارک کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے جدید اسٹارٹ اپس اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے آئی ٹی شعبے اور ہنرمند ڈیجیٹل افرادی قوت کو اجاگر کیا گیا، جب کہ سویڈن کے جدت پسندوں اور پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے درمیان شراکت، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور تعاون کے امکانات بھی زیر غور آئے۔
