ویزا نے پوری دنیا میں کاروبار کے لیے مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر شاپنگ کا دروازہ کھول دیا
• ا نٹیلجنٹ کامرس کنیکٹ(Visa Intelligent Connect) ،ویزا انٹیلجنٹ کامرس پورٹ فولیو کا حصہ ہے جو ایک ہی انٹیگریشن میں ایجنٹس کے لیے ادائیگی اور تجارتی ادارے و کاروبار کے لیے ایجنٹک ٹرانزیکشنز قبول کرنے کے مزید ر استے کھولے گا۔
• اس وقت منتخب شراکت داروں کے ساتھ آزمائشی طور پر عمل ہو رہا ہے جن میں Aldar ،اے ڈبلیو ایس(AWS) ،ڈیڈو،ہائی نوٹ،میش،پے ایبلی(Payabli) اور Sumvin شامل ہیں اور اس سال مزید شراکت داروں کو شامل کیا جائے گا۔
*20 اپریل، 2026:* (Visa Inc. (NYSE: V نے انٹیلجنٹ کامرس کنیکٹ کو متعارف کرایا ہے،یہ ایک نیا سلوشن ہے جو کاروباروں کے لیے مصنوعی ذہانت سے کی جانے والی کامرس کے ساتھ جڑنے اور اس میں شرکت کو زیادہ آسان بناتا ہے۔انٹیلجنٹ کامرس کنیکٹ،ایجنٹ بلڈرز، تجارتی ادارے و کاروباروں کے لیے ا یجنٹک کامرس کی خاطر onramp”” نیٹ ورک،پروٹول اور ٹوکن والٹagnosticکے طور پر کام کرتا ہے۔
جیسا کہ صارفین،خریداری،کاروبار کے لیے AI ایجنٹس پر زیادہ انحصار کر رہے ہیں،خو اہ وہ ایجنٹ ہوں،فروخت کر رہے ہوں یا لین دین کی پروسیسنگ کر رہے ہوں،انھیں شروع میں ایک آسان طریقے کی ضرورت ہوتی ہے۔انٹیلجنٹ کامرس کنیکٹ جو ویزا انٹیلجنٹ کامرس پورٹ فولیو کا حصہ ہے،اس ضرورت کو پورا کرتا ہے۔
انٹیلجنٹ کامرس کنیکٹ،و یزا ا یکسیپٹنس پلیٹ فارم (Visa Acceptance Platform) سے ا یک ہی انٹیگریشن کے ذریعے محفوظ ادائیگی کے آغاز،ٹوکنائزیشن،spend کنٹرولز اور تصدیق کے قابل بناتا ہے۔یہ سلوشن ایجنٹس کو ویزا اور غیر ویزا،دونوں قسم کے کارڈز سے ادائیگی کا موقع دیتا ہے،جس کی وجہ سے اس بارے میں پسند کے زیادہ موقعے ملتے ہیں کہ ایجنٹ کیسے ادا کر سکتے ہیں اور ایجنٹک پیمنٹس تجربات کی غرض سے اسے پورے ماحولیاتی نظام کے لیے آسان بنا سکتے ہیں۔
سینئر سینئر نائب صدراور گروپ کنٹری مینجر ویزا برائے شمالی افریقا،Levant اور پاکستان(NALP)،لیلیٰ سرہان نے کہا کہ” چھوٹے کاروباروں سے لے کر دنیا کے سب سے بڑے ریٹیلرز تک ویزا ممکن بناتا ہے کہ لوگ ہر روز کروڑوں مرتبہ کس طرح ادائیگی کرتے ہیں۔انٹیلجنٹ کامرس کنیکٹ،مصنوعی ذہانت سے کی جانے والی تجارت کی ابھرتی ہوئی دنیا میں ادائیگی کی با اعتماد قبولیت کا یہی بنیادی ڈھانچہ فراہم کرتا ہے تاکہ کاروبار اے آئی ایجنٹس کو صارفین کی جانب سے محفوظ طریقے سے خریداری کا موقع دے سکیں "۔
*انٹیلجنٹ کامرس کنیکٹ کے اہم فوائد:*
• بڑے نیٹ ورک ٹوکن پرووائیڈرز کے ساتھ کام کرنا: ایجنٹ پلیٹ فارمز موجودہ کریڈنشل انفرا اسٹرکچر کے ساتھ شامل ہو سکتے ہیں اور کسی ایک ہی وینڈرر کے ساتھ جڑے رہنے سے گریز کر سکتے ہیں۔
• ا یجنٹ کی طرف سے ادائیگیوں کی بلا خلل قبولیت: مرچینٹس کو بڑے ایجنٹ پروٹوکولز کے ذریعے بھیجی جانے والی پیمنٹس قبول کرنے کے قابل بناتا ہے، جن میں ٹرسٹڈ ایجنٹ پروٹوکول،مشین پیمنٹ پروٹوکول(ایم پی پی)،ایجنٹک کامرس پروٹوکول(اے سی پی) اور یونیورسل کامرس پروٹوکول(یو سی پی) شامل ہیں۔
• اے آئی پلیٹ فارمز پر مرچینٹcatalogs کا پتہ چلانا: مرچینٹس کو اپنی پراڈکٹ انوینٹریز اور پراڈکٹ کی تفصیلات (جیسا کہ تفصیلات،تصریحات قیمتیں وغیرہ) تک رسائی میں مدد دیتا ہے تاکہ صارفین اے آئی پلیٹ فارم کے تجربے کے اندر رہتے ہوئے جان سکیں،پسند کر سکیں اور چیک آؤٹ کر سکیں۔
• اینیبلرز کو مرچینٹس کی طرف سے ایجنٹک ٹرانزیکشنز کی پروسیسنگ میں مدد دینا: ویزا ایکسیپٹینس پلیٹ فار م مرچینٹس ٹرانزیکشنز کی مدد کرتے ہوئے ا ینیبلرز کے لیے ترتیب اور پی سی آئی تعمیل کو ہینڈل کر سکتا ہے۔
• ویزا ایکسیپٹینس پلیٹ فار م کے ذریعے واحد انٹیگریشن: ویزا ایکسیپٹینس پلیٹ فار م پر ایک ہی با اعتماد انٹیگریشن کے ذریعے دستیاب ہے یہ پیمنٹس ٹولز کا ایک ایسا ماڈیولر سوٹ ہے جو آن لائن یاin-app چیک آؤٹس اور مارکیٹ پلیسز جیسی کروڑوں ایسی جگہوں کو ملاتا ہے جہاں صارفین ادائیگی کرتے ہیں
انٹیلیجنٹ کامرس کنیکٹ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے برائے مہربانی وزٹ کیجئے:
https://corporate.visa.com/en/products/intelligent-commerce-connect.html
ویزا کے بارے میں:
ویزا(NYSE: V) ڈیجیٹل ادائیگیوں کا عالمی لیڈر ہے،جو 200 سے زیادہ ملکوں اور خطوں میں صارفین،تاجروں،مالی اداروں اور حکومتی اداروں کے درمیان لین دین میں مدد دیتا ہے۔ہمارا مشن دنیا کو انتہائی جدید،سہل،قابل بھروسہ اور ادائیگی کے محفوظ نیٹ ورک سے منسلک کرنا ہے تاکہ افراد،کاروبار اور معیشتیں آگے بڑھ سکیں۔ہم یقین رکھتے ہیں کہ معیشت میں ہر کسی کو شامل کرنے سے ہر کسی کو کامیاب ہونے میں مدد ملتی ہے اور یہ کہ ادائیگیوں تک آسان رسائی رقم کی نقل و حرکت کے مستقبل کی بنیادہے۔
