پشاور: پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے ارکان نے کراچی سے تعلق رکھنے والے کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر احمد سلمان غوری کو مدت 2026-28 کے لیے مرکزی صدر منتخب کر لیا ہے۔
پیما پریس ریلیز کے مطابق ڈاکٹر احمد سلمان غوری نے خیبر میڈیکل کالج، پشاور میں منعقدہ پیما کے 28ویں دو سالہ مرکزی کنونشن کے افتتاحی اجلاس میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
ڈاکٹر احمد سلمان غوری سندھ میڈیکل کالج کے گریجویٹ ہیں۔ وہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز (NICVD) میں ایسوسی ایٹ فزیشن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اسی موقع پر 28 رکنی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل (CEC) کے نومنتخب ارکان نے بھی حلف اٹھایا۔ ان ارکان میں سندھ سے پروفیسر عبداللہ متقی، پروفیسر فصیح ہاشمی، ڈاکٹر عبداللہ خلجی، ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن، ڈاکٹر کاشف شازلی، پروفیسر عظیم الدین، ڈاکٹر احمر حامد، ڈاکٹر شایان شادمانی، ڈاکٹر ثاقب انصاری اور ڈاکٹر عبدالرشید وہاب شامل ہیں۔
جنوبی پنجاب سے ڈاکٹر احمد خلیل اور ڈاکٹر عرفان اللہ ملک، سینٹرل پنجاب سے پروفیسر انتظار حسین بٹ، پروفیسر محمد ہمایوں، ڈاکٹر طارق اسماعیل، ڈاکٹر محمد سلیم غوری اور ڈاکٹر عبدالحفیظ کاردار، جبکہ شمالی پنجاب سے پروفیسر محمد طاہر چوہدری اور ڈاکٹر افتخار برنی نومنتخب ارکان میں شامل ہیں۔
خیبر پختونخوا سے ڈاکٹر فخر عالم، پروفیسر محمد طیب، ڈاکٹر دانیال احمد، ڈاکٹر ساجد حنیف اور ڈاکٹر نجیب اللہ، بلوچستان سے ڈاکٹر محمد سلیم بلوچ اور ڈاکٹر نذیر احمد بادینی، آزاد کشمیر سے ڈاکٹر آفتاب احمد میر اور گلگت بلتستان سے ڈاکٹر جان عالم بھی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کا حصہ منتخب ہوئے ہیں۔
