ہانگ کانگ سکسز 2026 کے پہلے دن پاکستان کا بھارت سے ٹاکرا

newsdesk
1 Min Read
پاکستان ہانگ کانگ سکسز 2026 میں افتتاحی روز بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

اسلام آباد: ہانگ کانگ سکسز 2026 کے افتتاحی روز پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ تین روزہ ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

ٹورنامنٹ کا 22واں ایڈیشن 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کولون کے ٹن کوانگ روڈ ریکریشن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں 12 ٹیمیں شریک ہوں گی جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پاکستان کو گروپ سی میں بھارت اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ دفاعی چیمپئن پاکستان اپنی مہم کا آغاز متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ سے کرے گا، جس کے بعد اسی روز بھارت کے خلاف میدان میں اترے گا۔

گروپ اے میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور میزبان ہانگ کانگ شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور اسکاٹ لینڈ کو رکھا گیا ہے۔ گروپ ڈی جنوبی افریقہ، افغانستان اور عمان پر مشتمل ہے۔

پاکستان اس ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئن ہے۔ قومی ٹیم نے گزشتہ سال فائنل میں کویت کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ ایونٹ کا فائنل یکم نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Share This Article