دبئی میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان ویمنز کو 7 وکٹوں سے شکست

newsdesk
2 Min Read
دبئی میں کھیلے گئے ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ 2026 کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔

دبئی: ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ 2026 کے اہم گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 55 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جو پاکستان ویمنز ٹیم کا ٹی 20 انٹرنیشنل میں اب تک کا کم ترین اسکور ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مگر بھارتی اسپنرز کے سامنے بیٹنگ لائن سنبھل نہ سکی۔ شری چرانی اور پریما راوت نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ دیپتی شرما نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان کی جانب سے شاول ذوالفقار 14 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ منیبہ نے 13، عائشہ ظفر نے 2، صدف نے 3، ایمان فاطمہ نے 5، ام ہانی نے 6 اور طوبہ حسن نے 9 رنز بنائے۔ گل فروزہ، فاطمہ ثنا، ناشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئیں۔

دیگر بیٹرز بھی بھارتی بولنگ کے سامنے زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکیں اور پوری پاکستانی ٹیم 18.1 اوورز میں 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

56 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کو آغاز میں مشکلات پیش آئیں اور 18 رنز پر اس کی دوسری وکٹ گر گئی، تاہم شفالی ورما کی جارحانہ بیٹنگ نے بھارتی ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔

بھارت کی جانب سے شفالی ورما 12، سمرتی مندھانا 9 اور پراتیکا راول 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ تینوں وکٹیں فاطمہ ثنا نے حاصل کیں۔ بھارتی کپتان ہرمنپریت کور 18 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ دیپتی شرما 12 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔

Share This Article