ایشین ٹیم اسکواش: پاکستان مینز نے کوریا کو ہرا کر فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا

newsdesk
4 Min Read
23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ 2026 کے دوسرے روز پاکستان مینز نے کوریا کو 3-0 سے شکست دی۔

23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ 2026 کے دوسرے روز پاکستان مینز ٹیم نے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کوریا کو 3-0 سے شکست دے دی، جبکہ پاکستان ویمنز ٹیم نے سخت مقابلے کے باوجود ٹاپ سیڈ ہانگ کانگ چائنا کے خلاف 0-3 سے شکست قبول کی۔

دوسرے روز کے دیگر نمایاں نتائج میں ملائیشیا مینز ٹیم نے ہانگ کانگ چائنا کو 3-0 سے ہرایا، جبکہ ایران ویمنز ٹیم نے کوریا کے خلاف 2-1 سے کامیابی حاصل کی۔

ویمنز ٹائی 3 میں ایران نے کوریا کو 2-1 سے شکست دی۔ پہلے مقابلے میں ایران کی فرشتہ اقتداری نے کوریا کی منگیونگ ہیو کو 11-8، 6-11، 11-7، 11-3 سے زیر کیا۔ دوسرے میچ میں کوریا کی ہوا یونگ یوم نے ایران کی نجمہ بوشہریزادہ کو 11-5، 11-9، 11-7 سے شکست دی۔ فیصلہ کن مقابلے میں ایران کی باران محمدپور نے کوریا کی دامی کم کو 2-11، 11-9، 14-12، 11-4 سے ہرا کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلا دی۔

مینز ٹائی 3 میں ملائیشیا نے ہانگ کانگ چائنا کے خلاف 3-0 سے کامیابی حاصل کی۔ ملائیشیا کے جوآخم چواہ نے لاؤ تز کوان کو 13-11، 11-6، 19-17 سے شکست دی۔ سیو یی ژیان نے لیونگ چی ہن ہنری کو 12-10، 11-9، 11-3 سے ہرایا۔ تیسرے میچ میں ڈنکن لی نے لائی چیک نم میتھیو کو سخت مقابلے کے بعد 15-17، 11-6، 11-5، 6-11، 14-12 سے شکست دی۔

ویمنز ٹائی 4 میں ہانگ کانگ چائنا نے پاکستان کے خلاف 3-0 سے کامیابی حاصل کی۔ لی کا یی نے پاکستان کی ثنا بہادر کو 11-3، 11-8، 11-3 سے شکست دی۔ تسے یی لام ٹوبی نے مہوش علی کے خلاف 11-2، 11-5، 11-0 سے کامیابی حاصل کی۔ تیسرے مقابلے میں چینگ نگا چنگ نے ماہ نور علی کو 11-8، 12-10، 10-12، 11-3 سے ہرایا۔

مینز ٹائی 4 میں پاکستان نے کوریا کو 3-0 سے شکست دی۔ پاکستان کے نور زمان نے کوریا کے جیونگ من ریو کو 11-8، 7-11، 11-8، 11-6 سے زیر کیا۔ محمد اشعب عرفان نے جو ینگ نا کے خلاف 11-9، 11-8، 11-8 سے کامیابی حاصل کی۔ تیسرے میچ میں محمد عاصم خان نے سیوجن اوہ کو 11-9، 11-9، 11-3 سے شکست دے کر پاکستان کی مجموعی فتح مکمل کی۔

کل 5 نومبر 2026 کے شیڈول کے مطابق صبح 10 بجے ویمنز ٹائی 5 راؤنڈ رابن میں نمبر 1 ہانگ کانگ چائنا کا مقابلہ نمبر 5 ایران سے ہوگا۔ دوپہر 12 بجے مینز ٹائی 5 پول اے میں نمبر 4 کوریا اور نمبر 6 ازبکستان آمنے سامنے ہوں گے۔ دوپہر 2 بجے ویمنز ٹائی 6 راؤنڈ رابن میں نمبر 2 ملائیشیا کا مقابلہ نمبر 4 پاکستان سے ہوگا۔ شام 4 بجے مینز ٹائی 6 پول بی میں نمبر 2 ملائیشیا اور نمبر 5 ایران کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

پاکستان ویمنز ٹیم کل ملائیشیا کے خلاف میدان میں اترے گی۔

Share This Article