پاشا آئی سی ٹی ایوارڈز 2026 کے نتائج جاری، ٹیکنالوجی کمپنیوں کی نمایاں کامیابیاں

newsdesk
5 Min Read
پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کے 22 ویں P@SHA ICT Awards 2026 کے حتمی نتائج جاری۔

پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کے 22 ویں سالانہ P@SHA ICT Awards 2026 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا، جس میں ٹیکنالوجی، انوویشن، ڈیجیٹل خدمات، مصنوعی ذہانت، پبلک سیکٹر اور طلبہ کی کیٹیگریز میں نمایاں اداروں اور منصوبوں نے گولڈ ایوارڈز حاصل کیے۔

نتائج کے مطابق سسٹمز لمیٹڈ (Systems Limited) کو ملک کے سب سے بڑے آئی ٹی ایکسپورٹر کے طور پر گولڈ ایوارڈ دیا گیا۔ پبلک سیکٹر میں نادرا (NADRA) کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ نے سٹیزن سروسز کیٹیگری میں گولڈ ایوارڈ اپنے نام کیا۔

فنٹیک کے شعبے میں ٹی پی ایس پاکستان (TPS) نے آئرس ٹوکنائزیشن کنیکٹ کے ذریعے ڈیجیٹل فنانس کیٹیگری کا گولڈ ایوارڈ جیتا۔ ڈیجیٹل لائف اسٹائل کی کیٹیگریز میں جاز ورلڈ / دی سافٹ ویئر فیکٹری کے پروڈکٹس ROX اور فکر فری دونوں کو گولڈ ایوارڈز کا حقدار قرار دیا گیا۔

مصنوعی ذہانت کے میدان میں آبشار (Aabshar) نے اپنے اے آئی واٹر انٹیلی جنس پلیٹ فارم پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور انڈسٹریل انوائرمنٹ دونوں کیٹیگریز میں گولڈ ایوارڈز حاصل کیے۔

آئی ٹی سروسز، بی پی او اور ایکسپورٹ کے شعبوں میں کنٹور سافٹ ویئر (Contour Software) نے ایکسپورٹ گروتھ کا گولڈ ایوارڈ جیتا، جبکہ ٹرائب کنسلٹنگ (Tribe Consulting) نے بیسٹ ان بی پی او کیٹیگری میں گولڈ ایوارڈ حاصل کیا۔ سماجی ذمہ داری کے تحت نیٹ سول ٹیکنالوجیز (NETSOL) ماحولیاتی اور سماجی اقدامات پر گولڈ ایوارڈ کی فاتح قرار پائی، جبکہ سائبرڈ پرائیویٹ لمیٹڈ (Sybrid Private Limited) نے جینڈر ڈائیورسٹی کیٹیگری میں گولڈ ایوارڈ اپنے نام کیا۔

ٹیکنالوجی، اے آئی اور ڈیٹا اینالیٹکس کی کیٹیگریز میں موبی سروس پاکستان کے موبی جنس (Mobigence) پلیٹ فارم کو انٹرنیٹ آف تھنگز میں گولڈ ایوارڈ ملا۔ سِٹ فورٹے (Scitforte) کے پراجیکٹ ESGENTA نے بگ ڈیٹا اینالیٹکس کیٹیگری میں کامیابی حاصل کی۔ DxVision AI نے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کیٹیگری میں گولڈ ایوارڈ جیتا، جبکہ سائبر سیکیورٹی اسٹارٹ اپ کمپلائی سیک (ComplySec) بہترین اسٹارٹ اپ کیٹیگری کا گولڈ ایوارڈ لے گیا۔

پبلک سیکٹر، سیکیورٹی اور بزنس سروسز میں ڈبلیو اے آئی ایڈوانسڈ انڈسٹریز کے پراجیکٹ ڈیجیٹل آئی نے ڈیجیٹل گورنمنٹ کیٹیگری میں گولڈ ایوارڈ حاصل کیا۔ کوئیک جن ٹیکنالوجیز (Quickgen) نے ریٹیل، ٹورازم اور سیکیورٹی سلوشنز میں 3 گولڈ ایوارڈز جیتے۔ سیلز فلو (Salesflo) نے سیلز فلو پرومو پرو پر آئی سی ٹی سروسز کیٹیگری میں گولڈ ایوارڈ حاصل کیا، جبکہ قافلہ (Qaflah Inc) قانونی و ایچ آر سروسز سلوشنز کیٹیگری میں فاتح قرار پایا۔

انڈسٹری، زراعت، توانائی اور لاجسٹکس کے شعبوں میں سِٹ فورٹے کے زرعی پلیٹ فارم ایگری فیٹ (Agrifatt) نے ایگریکلچر کیٹیگری کا گولڈ ایوارڈ جیتا۔ دی بریو نیکسٹ کے اے آئی انڈسٹریل مانیٹرنگ سسٹم نے مینوفیکچرنگ کیٹیگری میں گولڈ ایوارڈ حاصل کیا۔ ٹیورنگ ٹیکنالوجیز کے ویسل ٹائٹن (Vessel Titan) نے انرجی و یوٹیلیٹیز کیٹیگری میں کامیابی سمیٹی، جبکہ ایجمرال ایوی ایشن سسٹمز سپلائی چین لاجسٹکس کیٹیگری میں گولڈ ایوارڈ کی حقدار قرار پائی۔ ایل ایم کے آر (LMKR) کے ٹریورس (Trverse) پلیٹ فارم نے ٹرانسپورٹیشن میں گولڈ ایوارڈ جیتا۔

صحت، ماحولیات اور کمیونٹی سے متعلق کیٹیگریز میں زائیلیکسا (Xylexa) نے میڈیکل امیجنگ پلیٹ فارم XyCAD پر ہیلتھ اینڈ ویلبینگ کا گولڈ ایوارڈ اپنے نام کیا۔ ڈائنا سس نیٹ ورکس (DynaSys) نے آٹومیٹڈ فلڈ وارننگ سسٹم پر کمیونٹی سروسز کا گولڈ ایوارڈ جیتا، جبکہ اسی ادارے کے سمارٹ واٹر میٹرنگ منصوبے کو پائیداری و ماحولیات کا گولڈ ایوارڈ بھی ملا۔ برین سوارم روبوٹکس کے AnyBOT پلیٹ فارم نے تعلیمی کیٹیگری میں گولڈ ایوارڈ حاصل کیا، جبکہ شادی کی خدمات فراہم کرنے والے پلیٹ فارم شادیانہ (Shadiyana) نے مارکیٹ پلیس کیٹیگری میں گولڈ ایوارڈ جیتا۔

طلبہ کی کیٹیگریز میں بھی اہم کامیابیاں سامنے آئیں۔ نسٹ سیمے (NUST CEME) کے طلبہ کے پراجیکٹ OmniCyte نے ترشری اسٹوڈنٹس کیٹیگری میں گولڈ ایوارڈ حاصل کیا۔ وائس پائلٹس (Voice Pilots) نے سینئر اسٹوڈنٹس کیٹیگری میں بہترین کارکردگی پر گولڈ ایوارڈ جیتا، جبکہ بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کے طلبہ نے پراجیکٹ EpiNEST پر جونیئر اسٹوڈنٹ کیٹیگری کا گولڈ ایوارڈ اپنے نام کیا۔

Share This Article