کیپیٹل اسپتال سی ڈی اے میں پی ایم او ایس سے آگاہی کے لیے طبی نشست

newsdesk
4 Min Read
کیپیٹل اسپتال سی ڈی اے اسلام آباد میں پی ایم او ایس سے متعلق کثیر الشعبہ آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا۔

اسلام آباد: کیپیٹل اسپتال سی ڈی اے اسلام آباد میں پولی اینڈوکرائن میٹابولک اوورین سنڈروم (PMOS) سے متعلق ایک کثیر الشعبہ آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا۔ یہ پروگرام شعبہ اینڈوکرائنولوجی کے زیر اہتمام، ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ اینڈوکرائنولوجی ڈاکٹر سرور ملک کی نگرانی میں ہوا، جبکہ اس موقع پر سی ڈی اے اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد نعیم تاج بھی موجود تھے۔

پروگرام کا مرکزی پیغام “Healthy Her, Healthy Us — Healthy Women, Stronger Society” تھا، جس کے ذریعے خواتین کی اینڈوکرائن اور میٹابولک صحت کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ تقریب کی منتظم اور ماڈریٹر ڈاکٹر ایمن ملک تھیں۔ انہوں نے پی ایم او ایس کے بدلتے ہوئے تصور پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ روایتی اصطلاح پی سی او ایس (Polycystic Ovary Syndrome) سے آگے بڑھ کر اس کیفیت کے وسیع تر اینڈوکرائن، میٹابولک، اوورین اور جسمانی پہلوؤں کو نمایاں کرنا ضروری ہے۔

آگاہی نشست میں اینڈوکرائنولوجی، میڈیسن، گائناکولوجی، ڈرماٹولوجی، سائیکاٹری، ریڈیالوجی اور نیوٹریشن کے ماہرین نے شرکت کی، جس سے پی ایم او ایس کی کثیر الجہتی نوعیت کی عکاسی ہوئی۔ اینڈوکرائنولوجسٹ ڈاکٹر سائرہ بشیر نے پی ایم او ایس کے جامع طبی علاج اور مینجمنٹ پر گفتگو کی۔

شعبہ گائناکولوجی سے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر شیبا نورین اور گائناکولوجسٹ ڈاکٹر اروج نے پی ایم او ایس کے تولیدی اور طبی پہلوؤں پر اظہار خیال کیا۔ گائناکولوجسٹ ڈاکٹر ہادیہ عزیز نے وزن سے متعلق تعصب اور پی ایم او ایس کی شکار خواتین پر اس کے اثرات کے موضوع پر اہم گفتگو کی اور باوقار، مریض مرکز اور stigma-free نگہداشت کی ضرورت پر زور دیا۔

ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ ڈرماٹولوجی سی ڈی اے ڈاکٹر عظمیٰ علی نے پی ایم او ایس کی جلد سے متعلق علامات اور کلینیکل شناخت پر بات کی۔ ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ سائیکاٹری سی ڈی اے ڈاکٹر فاطمہ بلال نے ذہنی صحت، جذباتی بہتری اور رویوں سے متعلق پہلوؤں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اسی طرح سی ڈی اے کی نیوٹریشنسٹ مس مہوش نے غذائیت، جسمانی سرگرمی، صحت مند وزن کے انتظام اور پائیدار طرز زندگی میں تبدیلی پر زور دیا۔

شفا انٹرنیشنل اسپتال کی کنسلٹنٹ اینڈوکرائنولوجسٹ ڈاکٹر صبا حفیظ نے پی ایم او ایس کی روک تھام، جلد تشخیص اور بروقت مینجمنٹ پر معلوماتی لیکچر دیا۔ اس موقع پر ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ ریڈیالوجی سی ڈی اے ڈاکٹر شازیہ بھی موجود تھیں، جبکہ مختلف شعبوں کے ہیڈز، کنسلٹنٹس اور ہیلتھ کیئر پروفیشنلز نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

مقررین نے واضح کیا کہ پی ایم او ایس اینڈوکرائن dysfunction، میٹابولک abnormalities، ovarian dysfunction، hyperandrogenic manifestations اور تولیدی، جلدی و نفسیاتی مسائل کے باہم مربوط دائرے پر مشتمل ہے۔ انہوں نے میٹابولک خطرات کی جلد شناخت، انفرادی نوعیت کی مینجمنٹ، طرز زندگی میں مداخلت، مناسب طبی علاج اور طویل مدتی فالو اپ کو نہایت اہم قرار دیا۔

آگاہی مہم کے حصے کے طور پر شرکا میں پی ایم او ایس سے متعلق معلوماتی کتابچے بھی تقسیم کیے گئے، جن میں علامات، احتیاط، طرز زندگی میں تبدیلی، تشخیص اور علاج کے بارے میں رہنمائی شامل تھی۔

پروگرام نے خواتین کی اینڈوکرائن اور میٹابولک صحت کے لیے شواہد پر مبنی آگاہی کے فروغ، بدنامی کے تاثر میں کمی، بروقت تشخیص اور جامع نگہداشت کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک مؤثر کثیر الشعبہ پلیٹ فارم فراہم کیا۔

Share This Article