شہدا و غازی ہماری آزادی کی ضمانت ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

newsdesk
1 Min Read
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شہدا اور غازیوں کو قوم کا محسن قرار دیا۔

وفاقی وزیرِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آج عالمِ اسلام اور اقوامِ عالم میں پاکستان کی قدر و منزلت اور وقار افواجِ پاکستان کی مرہونِ منت ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی سرحدوں کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ان کے بقول زندہ قومیں وطن پر جان نثار کرنے والوں کو اپنا محسن سمجھتی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے شہدا اور غازی ہماری آزادی کے ضامن ہیں، اس لیے تاریخ کے اس اہم موڑ پر ان مجاہدوں کی خدمات پر سوال اٹھانا ملک اور ملت کے ساتھ بڑی زیادتی ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے زور دیا کہ ہم سب کو اپنے سیاسی مفادات کو قومی مفاد کے تابع رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی زبان سے گریز کیا جائے جس سے جوانوں کے حوصلے اور شہدا کے گھرانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچے۔

Share This Article