اسلام آباد، 26 جولائی 2026: وزیراعظم کے اقدام کے تحت وفاقی نظامت تعلیمات (ایف ڈی ای)، نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) اور نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کے سہ فریقی معاہدے کے تحت ایف ڈی ای کے کالجوں میں غیر ملکی زبانوں کے کورسز متعارف کرائے گئے۔
اسی سلسلے میں اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز، آئی ایٹ تھری، میں روسی زبان کا کورس کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد دس طلبہ اور دو اساتذہ آج روسی فیڈریشن کی حکومت کی دعوت پر ماسکو روانہ ہو گئے۔
یہ پیش رفت حکومت کے اس عزم کی عکاس ہے کہ نوجوانوں کو غیر ملکی زبانوں کی مہارت، بین الاقوامی تجربے اور ابھرتے ہوئے تعلیمی و روزگار کے مواقع سے ہم آہنگ صلاحیتوں سے آراستہ کیا جائے۔
وزارت نے اس اقدام کو کامیاب بنانے میں ایف ڈی ای، نیوٹیک، نمل اور روسی فیڈریشن کی حکومت کے قابل قدر تعاون اور مسلسل حمایت کو سراہا ہے۔
