پنجاب میں جدید مانیٹرنگ گاڑیاں سی ای اوز کے حوالے

newsdesk
1 Min Read
پنجاب میں جدید مانیٹرنگ گاڑیاں سی ای اوز کے حوالے کی گئیں

عوام کو معیاری، بروقت اور یکساں طبی سہولیات کی فراہمی کی سمت ایک اور اہم پیش رفت کے طور پر صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر اور سیکرٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب نے انٹیگریٹڈ سروس ڈلیوری مانیٹرنگ کے لیے جدید مانیٹرنگ گاڑیوں کی چابیاں پنجاب کے تمام اضلاع کے سی ای اوز کے حوالے کر دیں۔

جدید مانیٹرنگ گاڑیوں کے ذریعے کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز، ویکسینیٹرز، اسکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سٹاف، ایل ایچ ویز اور ایل ایچ ایس کی فیلڈ سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کی جائے گی۔ اس اقدام سے صحت و آبادی پروگرامز کی سروس ڈلیوری کو مزید شفاف، مؤثر اور جوابدہ بنانے میں مدد ملے گی۔

صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ہمارے لیے ہر شہر برابر ہے، اور ہر ضلع میں معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

محکمہ صحت و آبادی پنجاب کے مطابق جدید مانیٹرنگ نظام کے ذریعے عوام تک بہتر، بروقت اور معیاری صحت خدمات کی فراہمی کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے