دی ہیگ میں سفارتخانۂ پاکستان نے پاکستان رائس فیسٹیول میں شریک ہونے والے ممتاز ڈچ اور یورپی درآمد کنندگان، ریٹیلرز، شیف حضرات، فوڈ انڈسٹری سے وابستہ افراد، سفارتی کور کے ارکان، میڈیا نمائندوں اور کاروباری رہنماؤں کا دلی شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ باسمتی چاول کو اجاگر کیا گیا، تجارتی شراکت داریوں کو مزید مضبوط بنانے پر بات ہوئی اور فوڈ ایگ کی جانب پیش رفت پر بھی توجہ دی گئی۔ سفارتخانۂ پاکستان نے فیسٹیول کو کامیاب بنانے پر تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔
