ون ہیلتھ کے ذریعے وبائی امراض کا انتظام

newsdesk
1 Min Read
ہیلتھ سروسز اکیڈمی اور ایوب میڈیکل کالج نے ون ہیلتھ کے تحت ایک روزہ سیمینار میں متعدی امراض، اینٹی مائیکروبیل مزاحمت اور وبائی تیاری پر بات کی۔

ہیلتھ سروسز اکیڈمی اور ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کے اشتراک سے ایک روزہ وکالتی سیمینار منعقد ہوا جس میں صحت عامہ کے ماہرین، اکیڈمک اساتذہ، ماحولیاتی سائنسدان، فوڈ سیفٹی حکام، طبی عملہ اور پالیسی ساز شریک ہوئے۔ اس اجلاس کا مقصد عوامی صحت کے مختلف شعبوں کو ایک مشترکہ فورم فراہم کرنا تھا تاکہ نئے خطرات اور چیلنجز پر مربوط حکمتِ عملی اختیار کی جا سکے۔شرکا نے نئے ابھرتے ہوئے متعدی امراض، اینٹی مائیکروبیل مزاحمت، انفیکشن کی روک تھام، خوراک کی حفاظت، موسمی حساس بیماریوں اور وبائی تیاری جیسے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر ون ہیلتھ اپروچ کو مرکزی حکمتِ عملی قرار دیا گیا اور اس بات پر اتفاق ہوا کہ انسانی، حیوانی اور ماحولیاتی صحت کے مابین مربوط نقطۂ نظر سے خطرات کا بہتر انتظام ممکن ہے۔سیمینار میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ورک فورس کی ترقی اور شعبوں کے درمیان موثر کوآرڈینیشن وبائی تیاری کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہیں۔ شرکا نے مشترکہ پالیسی سازی، معلومات کے تبادلے اور مربوط تربیتی پروگراموں کی ضرورت اجاگر کی تاکہ مستقبل میں عمومی اور حیوانی صحت سے متعلقہ خطرات کا بروقت اور منظم جواب دیا جا سکے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے