ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے آر ڈی اے کا اضافی چارج سنبھال لیا

newsdesk
1 Min Read
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے آر ڈی اے کا اضافی چارج سنبھال لیا

راولپنڈی میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کا اضافی چارج سنبھال لیا۔

آر ڈی اے ہیڈکوارٹر آمد پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مسعود احمد بخاری، ڈائریکٹر ایڈمن نوشین اسرار اور دیگر افسران نے ان کا خیرمقدم کیا۔

ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے نے افسران کو دیانت داری، شفافیت، میرٹ، جوابدہی اور عوامی خدمت کے جذبے سے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔

انہوں نے تمام ڈائریکٹوریٹس کے درمیان مؤثر رابطے، جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور بہترین انتظامی کارکردگی پر زور دیا۔

غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں، غیر مجاز تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز اور مؤثر کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی دی گئی، جبکہ شہریوں کو بروقت، معیاری، شفاف اور عوام دوست خدمات کی فراہمی کو آر ڈی اے کی اولین ترجیح قرار دیا گیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے