اسحاق ڈار سے ماریہ فرنانڈا ایسپینوسا کی ملاقات

newsdesk
1 Min Read
ماریہ فرنانڈا ایسپینوسا کی اسحاق ڈار سے ملاقات

سابق وزیر خارجہ ایکواڈور اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار محترمہ ماریہ فرنانڈا ایسپینوسا نے آج نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

ملاقات میں اسحاق ڈار نے محترمہ ماریہ فرنانڈا ایسپینوسا کا خیرمقدم کرتے ہوئے کثیرالجہتی نظام کو مضبوط بنانے اور عالمی امور میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ میں ضروری اصلاحات کریں گے اور سلامتی کونسل کی طویل عرصے سے زیر التوا قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے، خصوصاً فلسطین اور جموں و کشمیر کے حوالے سے، جو مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے اہم ہیں۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں، بین الاقوامی قانون اور معاہدوں کے احترام، اور عالمی امن و خوشحالی کے لیے فعال بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے کام جاری رکھے گا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے