اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات

newsdesk
1 Min Read
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی اسحاق ڈار سے ملاقات

اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے آج نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات پر گفتگو ہوئی جبکہ علاقائی پیش رفت، خصوصاً حالیہ امریکا ایران صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے مذاکرات، سفارت کاری اور کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی تعمیری ثالثی کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

برطانوی ہائی کمشنر نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے