اسماء بٹ کو ڈرامہ ’’امیر خسرو‘‘ اور فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن میں انتخاب پر مبارکباد

newsdesk
3 Min Read
راولپنڈی میں تقریب کے شرکا نے اسماء بٹ کی فنی خدمات اور ثقافت کے فروغ کے لیے کاوشوں کو سراہا۔

راولپنڈی: معروف رائٹر، ڈائریکٹر اور ڈولفن کمیونی کیشن کی چیف ایگزیکٹو اسماء بٹ کو پذیرائی حاصل کرنے والے ڈرامہ ’’امیر خسرو‘‘ پیش کرنے اور پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو ممبر منتخب ہونے پر فنکار برادری، سیاسی و سماجی شخصیات، کاروباری حلقوں اور راولپنڈی اسلام آباد کی نمایاں شخصیات نے مبارکباد پیش کی۔

تقریب کے شرکا نے اسماء بٹ کی فنی خدمات، تخلیقی صلاحیتوں اور پاکستانی ثقافت کے فروغ کے لیے ان کی لگن کو سراہا۔ پنجاب کی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت شازیہ رضوان نے بھی تقریب میں شرکت کی اور اسماء بٹ کو دونوں کامیابیوں پر مبارکباد دی۔

شازیہ رضوان نے کہا کہ اسماء بٹ کئی برسوں سے پاکستانی ثقافت کی خدمت اور فنکاروں کی فلاح کے لیے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بے لوث خدمات کو جلد حکومتی سطح پر بھی تسلیم کیا جائے گا کیونکہ وہ اس اعتراف کی حقیقی طور پر مستحق ہیں۔ شازیہ رضوان نے فنون و ثقافت کے فروغ اور فنکاروں کی معاونت کے لیے اسماء بٹ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب میں شریف تاج، سائیں اعجاز، ایڈووکیٹ راحیل یوسفزئی، نعیم گل پاشا، پی ٹی وی پروڈیوسر سونیا ارشاد، جاوید بنگش، اللہ دتہ نجمی، طارق مغل، کلیم خان، صابر خان، شمع عادل، رضوانہ خان، شبیر شاہ، صابر سنی، اسماء ملک، شاہین مرزا، عمران رشدی، جھلک علی، راحیل اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

شرکا نے اسماء بٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے تجربے اور فنی صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری اور ثقافتی ورثے کے لیے خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسماء بٹ نے کہا کہ فنون و ثقافت کا فروغ، معیاری ڈراموں کی پیشکش اور پاکستان کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’امیر خسرو‘‘ اور ان کی دیگر کامیاب پروڈکشنز ان کے جذبے اور عزم کی عکاس ہیں۔

اسماء بٹ نے مبارکباد اور حوصلہ افزائی پر تمام شخصیات کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی فنون و ثقافت کی ترقی کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔ شرکا نے ڈرامہ ’’امیر خسرو‘‘ کی پیشکش اور پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو ممبر منتخب ہونے کو اسماء بٹ کے فنی سفر کے اہم سنگ میل قرار دیا۔

Share This Article