پی ٹی سی ایل صارفین کے لیے ای پی ایل سبسکرپشن پر 50 فیصد رعایت کا اعلان

newsdesk
4 Min Read
پی ٹی سی ایل اور myco کی شراکت داری کے تحت صارفین کو ای پی ایل سبسکرپشن پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔

اسلام آباد، 12 نومبر 2026: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ویب 3 سے منسلک بین الاقوامی ویڈیو اسٹریمنگ اور انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم myco کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت پی ٹی سی ایل صارفین کو انگلش پریمیئر لیگ (ای پی ایل) کی ماہانہ سبسکرپشن پر لیگ کے پورے دورانیے کے لیے خصوصی 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔

myco کے پاس پاکستان میں 2026-27 سیزن کے لیے ای پی ایل کے آفیشل اور خصوصی اسٹریمنگ حقوق موجود ہیں۔ اس شراکت داری کے ذریعے پی ٹی سی ایل کے وسیع صارفین اور بلنگ نظام کو myco کی ڈیجیٹل اسپورٹس انٹرٹینمنٹ سروس کے ساتھ جوڑا گیا ہے تاکہ پاکستان میں فٹبال شائقین کو انگلش پریمیئر لیگ دیکھنے کا ایک آسان اور نسبتاً کم خرچ ذریعہ فراہم کیا جا سکے۔

کمپنی کے مطابق یہ پیش رفت پی ٹی سی ایل کی کنزیومر سروسز اور ویلیو ایڈڈ سروسز کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد صارفین کو متعلقہ ڈیجیٹل تجربات تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ یہ پیشکش پی ٹی سی ایل کے تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے، چاہے ان کے کنکشن کی نوعیت کوئی بھی ہو۔ سبسکرپشن کے عمل کو بھی ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے، جبکہ قابل ادائیگی رقم صارف کے ماہانہ پی ٹی سی ایل بل میں شامل ہو جائے گی۔

اس موقع پر پی ٹی سی ایل کے چیف مارکیٹنگ آفیسر، عماد خان نے کہا کہ پی ٹی سی ایل ہمیشہ کنیکٹیویٹی سے آگے بڑھ کر صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے پر توجہ دیتا رہا ہے، تاکہ ایسی خدمات فراہم کی جا سکیں جو صارفین کے لیے افادیت اور سہولت میں اضافہ کریں۔ ان کے مطابق یہ اقدام پی ٹی سی ایل کی حیثیت کو صارفین کے لیے ایک 360 ڈگری ڈیجیٹل لائف اسٹائل پارٹنر کے طور پر مزید مضبوط بناتا ہے، جو صرف رابطہ قائم رکھنے تک محدود نہیں بلکہ ڈیجیٹل دنیا میں رہن سہن، کام اور روابط کے مختلف انداز کو بھی بہتر بناتا ہے۔

myco کے بانی اور گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر، عمیر معصوم عثمانی نے کہا کہ myCo کی توجہ ہمیشہ اس بات پر رہی ہے کہ پاکستان بھر کے ناظرین کے لیے پریمیم انٹرٹینمنٹ اور اسپورٹس کو زیادہ قابل رسائی، کم خرچ اور آسان بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کے ساتھ شراکت داری اسی وژن کی جانب ایک اور قدم ہے۔ پی ٹی سی ایل صارفین کو myCo سبسکرپشنز پر 50 فیصد رعایت اور ادائیگی براہ راست پی ٹی سی ایل بل کے ذریعے کرنے کی سہولت دے کر اسٹریمنگ کے تجربے کو آسان بنایا جا رہا ہے اور ملک بھر کے گھروں کے لیے زیادہ قدر پیدا کی جا رہی ہے۔

اس تعاون کے ذریعے پی ٹی سی ایل اپنے صارفین کے تجربے میں متعلقہ تھرڈ پارٹی سروسز کو شامل کرنے کے طریقے تلاش کر رہا ہے، تاکہ سہولت، رسائی اور ہموار ڈیجیٹل سفر کے ذریعے صارفین کے لیے مزید قدر پیدا کی جا سکے۔ 50 فیصد ماہانہ رعایت انگلش پریمیئر لیگ کے دورانیے کے لیے 30 مئی 2027 تک پی ٹی سی ایل صارفین کو دستیاب رہے گی۔

پی ٹی سی ایل صارفین اس پیشکش کو UPTCL ایپ کے ذریعے سبسکرائب کر سکتے ہیں: https://uptcl.ptclgroup.com/Mjc3 یا ویب سائٹ پر جا کر بھی سبسکرپشن حاصل کر سکتے ہیں: https://ptclflashfiber.com/Home/PTCLMyco

Share This Article