اسلام آباد، 3 نومبر 2026: کوکا کولا پاکستان کو ایس ڈی پی آئی کی 29ویں پائیدار ترقی کانفرنس اور چوتھی سسٹین ایبلٹی انویسٹمنٹ ایکسپو میں سسٹین ایبلٹی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز پائیدار شہروں اور تعمیر شدہ ماحول کی کیٹیگری میں دیا گیا۔
سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقدہ اس تقریب میں ایوارڈ پاکستان میں ڈنمارک کی سفیر ماجا ڈیروس مورٹینسن اور وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے پیش کیا۔ کوکا کولا پاکستان اور افغانستان ریجن کے سینئر ڈائریکٹر پبلک افیئرز، کمیونیکیشنز اینڈ سسٹین ایبلٹی ڈاکٹر فیصل ہاشمی نے کمپنی کی جانب سے ایوارڈ وصول کیا۔
کانفرنس کا موضوع “Rethinking Development in an Age of Disruption” تھا، جس کے تحت ایسے منصوبوں کو سراہا گیا جو بڑے پیمانے پر قابلِ عمل، ماحول دوست اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے میں پائیدار حل فراہم کرتے ہیں۔
یہ اعزاز اس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے اعتراف میں دیا گیا جس کے تحت کوکا کولا پاکستان نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور ٹیم اَپ/نیشنل انکیوبیشن سینٹر (این آئی سی) کے ساتھ مل کر اسلام آباد کی اتاترک ایونیو پر پاکستان کی پہلی پلاسٹک روڈ تعمیر کی۔
