ایزی پیسہ اور سروِس شوز میں ڈیجیٹل ادائیگی کا نیا معاہدہ

newsdesk
5 Min Read
ایزی پیسہ اور سروِس شوز کے درمیان معاہدے سے 300 اسٹورز پر کیو آر ادائیگی اور ساؤنڈ باکس سہولت دستیاب ہوگی۔

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک اور سروس شوز کا ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کیلئے اشتراک 

اسلام آباد، 30 جون، 2026: پاکستان کے صف اول کے ڈیجیٹل ریٹیل بینک ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے پاکستان کے معروف جوتوں اور ملبوسات کے برانڈ سروس شوز کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت ملک بھر میں سروس شوز کی 300 سٹورز پر کیو آر پر مبنی ڈیجیٹل ادائیگی اور ساؤنڈ باکس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں دونوں اداروں کی اعلیٰ قیادت اورنمائندگان نے شرکت کی۔ یہ شراکت داری ریٹیل شعبے میں ادائیگیوں کے نظام کو جدید اور مؤثر بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے، جس کے ذریعے صارفین تیز، محفوظ اور آسان کیو آر ادائیگیوں کے ذریعے بغیر کسی رکاوٹ کے لین دین کرسکیں گے۔

اس اشتراک کے تحت ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک ملک بھر میں سروس شوز کی تمام برانچوں پر کیو آرادائیگی اور ساؤنڈ باکس کی سہولت فراہم کرے گا۔ یہ اقدام دونوں اداروں کے اس مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ جدید مالیاتی ٹیکنالوجی کو روزمرہ کی خریداری کا حصہ بنا کر پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ سروس شوز کی برانچوں میں ایزی پیسہ کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت سے صارفین تیز، آسان، اور بغیر کسی رکاوٹ کے ادائیگیاں کر سکیں گے ، ساتھ ہی ساتھ ڈیجیٹل مالیاتی خدمات پر عوام کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔

یہ اقدام لاکھوں پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو قابل رسائی، آسان اور عملی بنانے کے ایزی پیسہ کے وژن کو تقویت دیتا ہے۔ ایزی پیسہ کا کیو آر ادائیگی کا نظام اعلیٰ درجے کی سکیورٹی اورآسان استعمال کو یقینی بناتا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے موبائل فون سے ایزی پیسہ راست کیو آر اسکین کرکے کسی بھی وقت اور کہیں بھی فوری، محفوظ ،کانٹیکٹ لیس ادائیگی کرسکتے ہیں۔

کانٹیکٹ لیس اور موثر ادائیگی کے ذرائع کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک اور سروس شوز کے درمیان یہ شراکت داری ڈیجیٹل ادائیگیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ قدم ملک میں کیش لیس معیشت کے فروغ کے قومی وژن کے عین مطابق ہے، تاکہ نقد رقم اور بینک کارڈز پر انحصار کو کم کیا جاسکے۔ یہ تعاون ریٹیل شعبے میں کیو آرادائیگیوں کے فروغ کے لیے ایک مستحکم مثال قائم کرے گا۔

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے چیف بزنس آفیسر شہزاد خان نے کہا، ”سروس شوز کے ساتھ ایزی پیسہ کی شراکت داری کانٹیکٹ لیس ادائیگیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ سروس شوز پاکستان میں ایک معروف نام ہے۔ یہ تعاون وزیراعظم پاکستان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے کیش لیس معیشت کے وژن کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ ہم مالیاتی طور پر زیادہ جامع اور بااختیار پاکستان کے لیے بھی پُرعزم ہیں۔“

سروس ریٹیل (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کاشف عزیز خواجہ نے کہا، ”یہ اشتراک اس بات کا ثبوت ہے کہ کاروباری اداروں کا ڈیجیٹل مالیاتی حل پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔ یہ قدم پاکستان کے ریٹیل شعبے میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ، قبولیت اور انضمام کی راہ ہموار کرے گا۔“

60 ملین سے زائد رجسٹرڈ صارفین اور پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل بینک کی حیثیت سے باقاعدہ تجارتی آپریشنز شروع کرنے والا ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک ایس بی پی کے جامع اور پائیدار معاشی ترقی کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔ کمپنی موجودہ صارفین کے لیے جدید مالیاتی مصنوعات اور خدمات کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ اُن لاکھوں پاکستانیوں تک مالیاتی سہولتوں کی رسائی کو یقینی بنارہی ہے جو اب بھی بینکاری خدمات سے محروم یا محدود رسائی رکھتے ہیں۔

ختم شد۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے