شفاء انٹرنیشنل، دنیا کا پہلا ہسپتال جس نے بیک وقت دو JCI سرٹیفیکیشنز حاصل کر کے صحت کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کر دی

newsdesk
4 Min Read
شفا انٹرنیشنل نے فالج اور دل کے امراض کے علاج میں دوہری طبی سند حاصل کر کے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔

شفاء انٹرنیشنل، دنیا کا پہلا ہسپتال جس نے بیک وقت دو JCI سرٹیفیکیشنز حاصل کر کے صحت کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کر دی

اسلام آباد: شفا انٹرنیشنل ہسپتال نے پاکستان میں طبی سہولیات کی معیاری فراہمی کے سفر میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ یہ دنیا کا ایسا پہلا اور واحد ہسپتال بن گیا ہے جس نے ایکیوٹ اسکیمک سٹروک اور ایکیوٹ کورونری سنڈروم پروگراموں کے لیے جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل (جے سی آئی) کی کلینیکل کیئر پروگرام سرٹیفکیشن بیک وقت حاصل کی ہے۔ یہ منفرد اعزاز دنیا کے کسی اور ہسپتال کے پاس نہیں۔
دنیا بھر میں دیگر صرف پانچ ہسپتال ایسے ہیں جنہیں ان دونوں میں سے کسی ایک پروگرام کی سرٹیفکیشن حاصل ہے۔ شفا انٹرنیشنل واحد ہسپتال ہے جس نے دونوں سرٹیفکیشن بیک وقت حاصل کی ہیں۔ اس کے بعد یہ سٹروک اور امراض قلب کے علاج میں طبی مہارت کے حوالے سے دنیا کے ممتاز اداروں میں شامل ہو گیا ہے۔
یہ اعزاز جے سی آئی سرویئرز کے تفصیلی جائزوں کے بعد دیا گیا ہے، جن میں دونوں پروگراموں میں مریضوں کی آمد سے لے کر ڈسچارج ہونے تک کے ہر مرحلے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ان میں ایمرجنسی رسپانس اور تشخیص سے لے کر علاج، بحالی اور طویل مدتی نگہداشت تک تمام مراحل شامل ہیں۔
اس دوہری کامیابی نے شفا کی ملٹی ڈسپلنری ٹیموں کے درمیان مضبوط ورکنگ ریلیشن شپ کو اجاگر کیا ہے، جن میں ڈاکٹرز، نرسیں، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز، کوالٹی پروفیشنلز اور سپورٹ سٹاف شامل ہیں، جنہوں نے مل کر سخت بین الاقوامی معیارات پر پورا اترنے کے لیے کام کیا۔
شفا کی قیادت کا کہنا ہے کہ یہ سرٹیفیکیشنز ہسپتال کے شواہد پر مبنی علاج (ایویڈنس بیسڈ کیئر) کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں، جہاں بہترین نتائج کے لیے فیصلے دستیاب طبی شواہد کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں۔
شفا انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر ذیشان بن اشتیاق نے اس حوالے سے کہا کہ "الحمدللہ، یہ شفا کے لیے ایک قابل فخر اور تاریخی لمحہ ہے”. یہ ہماری پوری ٹیم کی لگن اور اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ہم اس پورے سفر میں اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں اور رہنمائی کے لیے شکر گزار ہیں۔”
دونوں سرٹیفیکیشنز پاکستان کے لیے اہم سنگ میل ہیں۔ شفا اب پاکستان کا پہلا ہسپتال ہے جس نے ایکیوٹ اسکیمک سٹروک اور ایکیوٹ کورونری سنڈروم دونوں میں جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل کلینیکل کیئر پروگرام سرٹیفیکیشن حاصل کی ہے۔ یہ کامیابیاں شفا کی صلاحیت کو مزید توانا اور قابل بھروسہ بناتی ہیں کہ یہاں سٹروک اور دل کے ہنگامی مریضوں کو بروقت اور اعلیٰ معیار کی نگہداشت فراہم کر سکے۔
یہ پہلو قابل غور ہے کہ گزشتہ ہفتے ہی شفا انٹرنیشنل ہسپتال نے کامیابی سے جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل کی اکیڈمک میڈیکل سنٹر کی ایکریڈیشن حاصل کی جو دنیا بھر میں محض 70 سے کم اداروں کے پاس ہے۔ ڈاکٹر ذیشان نے کہا کہ، "یہ منزل نہیں بلکہ ایک مسلسل سفر ہے” اور ہسپتال پورے پاکستان میں مریضوں کی نگہداشت کے معیار کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے