اسلام آباد (سٹی رپورٹر) معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار حمزہ عباسی نے وفاقی وزیر سید عمران شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور حال ہی میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر انہیں دلی مبارکباد دی۔
ملاقات کے دوران سردار حمزہ عباسی نے وفاقی وزیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمرہ ایک بڑی روحانی سعادت ہے، جو انسان کی زندگی میں مثبت تبدیلی کا باعث بنتی ہے اور اللہ تعالیٰ سے قربت کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سید عمران شاہ اپنی ذمہ داریاں جذبۂ خدمت اور دیانت داری کے ساتھ انجام دیتے رہیں گے۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوامی فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں، اسلام آباد اور دیگر قومی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ انہوں نے عوامی مسائل کے حل، بہتر طرزِ حکمرانی اور ملکی ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
وفاقی وزیر سید عمران شاہ نے سردار حمزہ عباسی کی آمد، نیک تمناؤں اور دعاؤں پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت، ملکی ترقی اور قومی یکجہتی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، اس موقع پر دونوں شخصیات نے ملک کی سلامتی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
