شہر بھر کی نرسریز میں ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کے سربراہ احمد حسن رانجھا کی ہدایات کے مطابق پودوں کی نگہداشت کا عمل جاری ہے۔ ادارے کے ماہر مالی اور ہارٹیکلچر اسٹاف جدید طریقہ کار اپنانے کے ساتھ پودوں کی صحت اور خوبصورتی برقرار رکھنے میں مصروف ہیں۔نرسریز میں موسمی پھول، سجاوٹی پودے اور سایہ دار درخت خصوصی توجہ کے ساتھ اُگائے جا رہے ہیں تاکہ شہر کے پارکس، گرین بیلٹس اور شاہراہوں کی سجاوٹ ممکن بن سکے۔ عملے کی جانب سے پانی کی بروقت فراہمی، مناسب کھاد، کانٹ چھانٹ اور بیماریوں سے بچاؤ کی روک تھام جیسے اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں جو پودوں کی نگہداشت کے بنیادی حصے ہیں۔معیار کو اولین حیثیت دیتے ہوئے نرسریوں میں معیاری پودے تیار کرنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے تاکہ ضرورت کے مطابق مزید پودے شہر کے مختلف علاقوں میں لگائے جائیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید طریقوں کے استعمال سے پودوں کی نشوونما بہتر ہو رہی ہے اور اس سے شہری ماحول بھی خوشگوار بنتا ہے۔ادارے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پودوں اور درختوں کی حفاظت میں تعاون کریں اور مشترکہ کوشش سے شہر کو صاف اور سرسبز بنایا جائے۔ پودوں کی نگہداشت پر توجہ شہریوں کے معیار زندگی میں بھی بہتری لائے گی اور شہر کی خوبصورتی میں اضافے کا سبب بنے گی۔
