رشید عالم فاروقی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، جماعت اسلامی اسلام آباد

newsdesk
1 Min Read
نصراللہ رندھاوا اور زبیر صفدر نے رشید عالم فاروقی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

امیر جماعت اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا اور سیکرٹری جنرل زبیر صفدر نے جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے رہنما رشید عالم فاروقی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رشید عالم فاروقی جماعت اسلامی کے قیمتی اثاثہ، مخلص اور فعال ساتھی تھے۔ مرحوم نے دینی، تحریکی اور تنظیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

نصراللہ رندھاوا اور زبیر صفدر نے کہا کہ رشید عالم فاروقی کا آخری سفر بھی جماعت اسلامی کے اجتماع میں شرکت کے لیے تھا، جو تحریک کے ساتھ ان کی غیر معمولی وابستگی اور وابستہ رہنے کے جذبے کا واضح اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ رشید عالم فاروقی کا انتقال ان کے اہل خانہ، عزیز و اقارب اور جماعت اسلامی کے ساتھیوں کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے۔

جماعت اسلامی اسلام آباد کے رہنماؤں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی حسنات اور خدمات کو قبول فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

Share This Article