اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں وفاقی دارالحکومت کے دو بڑے سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات اور سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ڈاکٹر سیدہ راشدہ بتول نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی ہیلتھ سروسز ایم سی آئی کے ہمراہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اور فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران دونوں ہسپتالوں میں دستیاب طبی سہولیات، مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات اور مجموعی سروس ڈیلیوری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ حکام نے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی اور مریضوں کو دی جانے والی سروسز کا معائنہ کیا۔
