راولپنڈی میں منعقدہ استقبالیے سے خطاب میں پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر اور گروپ بھٹو ازم انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو چوہدری ندیم قیصر نے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی برطانیہ کے پلیٹ فارم سے جماعت کے لئے بھرپور خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پیپلز پارٹی واحد عوامی جماعت ہے جو ہمیشہ عوامی مسائل کے حل میں کردار ادا کرتی رہی ہے۔پیپلز پارٹی برطانیہ کی قیادت میں کارکنوں کی یکجہتی پر زور دیتے ہوئے چوہدری ندیم قیصر نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں تمام کارکن متحد ہیں اور بلاول بھٹو زرداری آئندہ وزیر اعظم بن کر عوامی مسائل کو حل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹوڈنٹ١٩٨٤ مسلم سکول گروپ کی جانب سے دیے گئے استقبالیے کے موقع پر کیا۔تقریب میں موجود رہنماؤں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے ملک ساجد محمود، شکیل احمد قریشی، راجہ جمیل، مظہر پہلوان، خواجہ یوسف، چوہدری تنویر، محمد اشرف، ملک جہانگیر، شیخ قمر یوسف، محمد اسلم، راشد انصاری، پرویز چوہان، فیاض عابدی، سہیل امجد قریشی، حامد انصاری، بابر چوہدری، دائود احمد، چوہدری وسیم، خالد محمود عثمانی اور شاہد سبحانی کا خصوصی تذکرہ کیا اور ان کی محنت کو سراہا۔انہوں نے اپنے تمام دوستوں اور سٹوڈنٹ١٩٨٤ مسلم سکول گروپ کے ارکان سے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ وہ ان دوستوں کے شکر گزار رہیں گے جنہوں نے وقت نکال کر ان سے ملاقات کی اور طویل گفتگو کا موقع فراہم کیا۔ چوہدری ندیم قیصر نے آئندہ بھی رابطے اور خدمت کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا اور عوامی مسائل کے حل میں جماعت کے عزم کو دوہراتے ہوئے دعا کا اظہار کیا۔
