مانچسٹر میں ایک پروقار دعوت کا انعقاد کیا گیا جہاں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق سینئر مشیر چوہدری محمد ریاض کے اعزاز میں محفل سجائی گئی۔ اس تقریب کی میزبانی صدرِ ریاستِ آزاد کشمیر کے سینیئر مشیر اور پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمان نے کی، جن کی قیادت میں اس محفل کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں برطانیہ میں مقیم معروف کاروباری، سیاسی اور سماجی شخصیات بڑی تعداد میں موجود تھیں اور انہوں نے چوہدری محمد ریاض کی خدمات کو سراہا۔ شرکاء نے اپنے خطاب اور گفتگو میں بیرونِ ملک پاکستانی برادری کے تعاون اور یکجہتی پر زور دیا جبکہ مختلف شعبوں کے نمائندوں نے چوہدری محمد ریاض کے سیاسی اور عوامی خدمات کو نمایاں قراردیا۔اس موقع پر چوہدری محمد ریاض نے میزبان خواجہ کلیم الرحمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی محبت اور خلوص ان کے لیے باعثِ فخر ہے اور وہ وطن کی ترقی و خدمت کے عزم کو برقرار رکھیں گے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے پیپلز پارٹی کی قیادت کے حق میں نعرے لگائے اور صدر پاکستان آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ محفل خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔
