اسلام آباد کے نجی اسکولوں کو فائر سیفٹی این او سی جمع کرانے کا حکم

newsdesk
1 Min Read
پیرا نے نجی تعلیمی اداروں کو سی ڈی اے سے فائر سیفٹی این او سی حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے تمام نجی تعلیمی اداروں کے لیے فائر اینڈ لائف سیفٹی سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے تمام نجی اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سے سیفٹی سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔

پیرا کے بیان کے مطابق تمام نجی تعلیمی اداروں کو 15 دن کے اندر فائر سیفٹی این او سی جمع کرانا ہوگا۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ فائر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والے پرائیویٹ اسکول سیل کردیے جائیں گے۔

پیرا نے طلبہ اور اسکول اسٹاف کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے متعلقہ قوانین پر سختی سے عملدرآمد کا حکم بھی دیا ہے۔

Share This Article