فیصل آباد میں 24 سے 28 جولائی 2026 تک منعقد ہونے والی کمشنر کپ/پنجاب انٹر ڈویژنل باسکٹ بال چیمپئن شپ کے لیے راولپنڈی ڈویژن کی باسکٹ بال ٹیم کے انتخاب کے ٹرائلز 15 اور 16 جولائی 2026 کو ہوں گے۔
ٹرائلز روزانہ شام 5 بجے سے 7 بجے تک ایف جی پبلک سکول نمبر 2 (ٹیکنیکل سکول)، طارق آباد، لالکرتی میں لیے جائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسٹر امتیاز رفیع بٹ نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب میرٹ پر کیا جائے گا، جبکہ منتخب کھلاڑیوں کے لیے کوالیفائیڈ کوچز کی نگرانی میں تربیتی کیمپ بھی لگایا جائے گا۔
خواہش مند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر مکمل کٹ کے ساتھ رپورٹ کریں۔ مزید معلومات کے لیے سیکرٹری آر ڈی بی اے سے موبائل نمبر 03001331109 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
