پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن میں ایس پی فیصل سلیم تعینات

newsdesk
2 Min Read

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن میں ایس پی فیصل سلیم کو ریجنل آفیسر تعینات کیا گیا جس کا ریجن آفس کے عملے نے جوش و خروش سے استقبال کیا، انہوں نے یادگارِ شہداء پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی، سکیورٹی وجوہات اور انتظامی امور پر بریفنگ لی اور ملازمین کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ریجنل آفیسر فیصل سلیم کے دفتر پہنچنے پر ریجن آفس کے تمام اسٹاف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ پٹرولنگ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ریجنل آفیسر کو سلامی پیش کی اور پرتکلف استقبالیہ منعقد کیا گیا۔

نو تعینات ریجنل آفیسر نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، اس موقع پر شہداء پولیس کی درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائیں کی گئیں۔

بعد ازاں تمام برانچز کے انچارجز سے تعارف کرایا گیا اور تفصیلی بریفنگ لی گئی۔ فیصل سلیم نے ایمانداری، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کرنے کی سخت ہدایات دیں اور افسران و اہلکاروں کو متعلقہ امور میں مکمل تعاون کی ہدایت دی۔

انہوں نے ریجن کے تمام ملازمین کے مسائل سننے اور انہیں فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ مسائل کے ازالے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ ادارہ عوام کو بہتر خدمت فراہم کر سکے۔

ترجمان شعبہ تعلقاتِ عامہ
پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے