وفاقی حکومت نے وکلا کو صحت کارڈ جاری کردیا وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر بابر اعوان نے ہائیکورٹ بار راولپنڈی کے صدر سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ کی قیادت میں ہائیکورٹ بار راولپنڈی کے وفد سے ملاقات کے دوران پاکستان بھر کے وکلا کو ہیلتھ کارڈ کا اجرا کردیا۔ وفد میں شاہد علی شہزاد بھٹی، شاہدہ تنویر چوہدری، طارق خان، جمیل اصغر بٹ،، روحما قریشی ، راجہ ارشد رضوان جنجوعہ، راجہ عبدالقیوم ریافت چوہدری شامل تھے
صحت کارڈ پر ہر وکیل اور اس کا خاندان سالانہ دس لاکھ روپے فی کس تک علاج معالجے کی مفت سہولت حاصل کرسکتا ہے۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ یہ سہولت یورپ اور امریکہ میں بھی حاصل نہیں ہے حکومت کا یہ اقدام پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کی طرف اہم قدم ہے۔ وکلا ملک کا پڑھا لکھا اور صاحب آلرائے طبقہ ہیں جن کی عزت و تکریم اور دیکھ بھال حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے کہا کہ راولپنڈی بار میری اپنی بار ہے جس کے ساتھ میری جذباتی وابستگی ہے۔ ہم نے وکلا کو صحت کارڈ کا اجرا ہائیکورٹ بار راولپنڈی سے کیا ہے
وفاقی حکومت نے وکلا کو صحت کارڈ جاری کردیا
ضرور پڑھنا
تبصرے