35.5 C
Islamabad
بدھ, جولائی 24, 2024

ضرور پڑھنا

تبصرے

الرئيسيةراولپنڈیپتنگ بازی ہوائی فائرنگ کے تدارک کے لیئےسٹیزن ایکشن کیمٹی کے زیر...

پتنگ بازی ہوائی فائرنگ کے تدارک کے لیئےسٹیزن ایکشن کیمٹی کے زیر اہتمام ریلی

راولپنڈی(نیوزڈیسک)مری روڈ پتنگ بازی ہوائی فائرنگ کے تدارک کیلے الآصف پبلک سکول کے اساتذہ بچوں معزیزین علاقہ کی آگاہی واک،واک سرفراز روڈ سے شروع ہو کر کیمٹی چوک پراختتام پزیر ہوئی واک کے موقع پر بچوں اساتذہ معزیزین علاقہ نے پاکستان زندہ آباد پتنگ بازی ہوائی فائرنگ جان لیوا خونی کھیل نہیں چلے گی کے نعرے لگائے۔کیمٹی چوک میں واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سٹیزن ایکشن کیمٹی کے چئیرمین ظہیراحمداعوان نے الآصف سکول کے پرنسپل راجہ آصف اور بچوں کو بہترین منظم واک پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ پتنگ بازی ہوائی فائرنگ ہلڑبازی کا تعلق ہماری روایات تہذیب اور ثقافت نہیں ہے۔پتنگ بازی ہوائی فائرنگ دھاتی کیمیکل ڈور سے کئی قیمتیں انسانی جانیں ضائع ہو چکی اس کے تدارک کیلے ہر درد دل رکھنے والے زمہ دار شہری کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ مزید جانی مالی نقصان سے بچا جا سکے۔وزیراعظم پاکستان اور حکومت وقت کو چاہیے کہ کھیل کے میدانوں کو عام بچوں نوجوانوں کیلے کھولا جائے مزید کھیلوں کو فروغ دیا جائے بچوں نوجوانوں کیلے مثبت سرگرمیوں کیلے پیکج دیا جائے۔ راجہ آصف پرنسپل الآصف سکول نے کہا کہ پتنگ بازی ہوائی فائرنگ کو جڑ سے ختم کرنے کی ضرورت ہے اس کی وجہ سے کئی ماوں کے لال جان بحق ہوئے اس خونی جان لیوا کھیل کو روکنا چاہیے-شیخ عبدالوحید تاجر راہنما و صدر ریسٹورنٹ یونین نے کہا کہ حکومت پورے ملک میں پتنگ بازی پر سخت پابندی لگائے ایک صوبے میں پابندی دوسرے میں اجازات سمجھ سے باہر ہے۔اس موقع پر عرفان صدیقی صدر مرکزی میلاد کیمٹی،عرفان اختر سماجی ورکر،سہیل بٹ،شکیل مغل فوکل پرسن یو سی 32,وحید رجب خان لیبر راہنما نے بھی خطاب کیا۔

ضرور پڑھنا

LEAVE A REPLY

براہ کرم اپنا تبصرہ درج کریں۔
من فضلك ادخل اسمك هنا