38.4 C
Islamabad
ہفتہ, جولائی 27, 2024

ضرور پڑھنا

تبصرے

الرئيسيةاسلام آبادسی ڈی اے نے زون فائیو میں سمنا سمارٹ سٹی اور ساوان...

سی ڈی اے نے زون فائیو میں سمنا سمارٹ سٹی اور ساوان فارم ہاؤس کو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز قرار دے دیا

اسلام آباد (ندیم تنولی) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے سمنا سمارٹ سٹی اور ساوان فارم ہاؤس زون فائیو اسلام آباد میں پلاٹوں کی خرید و فروخت کے خلاف نوٹس جاری کر دیا۔

سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ ان غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے سپانسرز نے سی ڈی اے سے لے آؤٹ پلانز اور این او سی کے لیے منظوری حاصل نہیں کی۔

سی ڈی اے کا "گلیکسی انکلیو/مفتی محمود انکلیو” اور "وسٹا ویلی” غیر قانونی سوسائیٹیز کے خلاف نوٹس

سمانہ سمارٹ سٹی اور ساوان فارم ہاؤس میں پلاٹوں کی غیر غیر قانونی فروخت  قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ایف آئی اے نے سی ڈی اے کی جانب سے عمارتوں میں اضافی منزلیں بنانے کی مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع کردیں

سی ڈی اے نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس غیر مجاز اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم میں کی گئی کسی بھی تعمیرات یا ترقی کو اتھارٹی کی جانب سے تسلیم یا معاونت نہیں کی جائے گی۔

سی ڈی اے نیلامی اسکینڈل: خریدار کو پلاٹ کی بجائے 50 فٹ گہرا نالہ الاٹ کر دیا

سی ڈی اے نے لوگوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت تک ان اسکیموں میں سرمایہ کاری سے گریز کریں جب تک کہ غیر مجاز / غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمز ضروری منظوری حاصل نہیں کر لیتے۔

سی ڈی اے نے لوگوں کو مشورہ دیتے ہو کہا  کہ وہ اپنا پیسہ لگانے سے پہلے اسکیم کی قانونی حیثیت کو یقینی بنائیں۔ منظور شدہ لے آؤٹ منصوبوں کے بارے میں تازہ ترین معلومات کے لئے سی ڈی اے کی ویب سائٹ ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔

سی ڈی اے نےسمنا سمارٹ سٹی اور ساوان فارم ہاؤس کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ وہ سی ڈی اے سے ضروری منظوری حاصل کرنے تک پلاٹوں کی مارکیٹنگ اور فروخت اور کوئی بھی ترقی یا تعمیرات بند کردیں۔

سی ڈی اے نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ان ہاؤسنگ سکیموں سے متعلق کسی بھی غیر قانونی یا دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

سی ڈی اے دارالحکومت میں محفوظ اور قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرے گی۔

عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی ہاؤسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے احتیاط سے کام لیں اور سی ڈی اے سے اسکیم کی قانونی حیثیت کی تصدیق کریں۔

ڈائریکٹر ہاؤسنگ سوسائٹیز محمد ارشد چوہان نے کہا ہے کہ ان غیر مجاز اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم میں کسی قسم کی سرمایہ کاری کی صورت میں سی ڈی اے کسی فراڈ یا نقصان کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔

Story English Link

ضرور پڑھنا

LEAVE A REPLY

براہ کرم اپنا تبصرہ درج کریں۔
من فضلك ادخل اسمك هنا