25.5 C
Islamabad
اتوار, ستمبر 8, 2024

ضرور پڑھنا

تبصرے

الرئيسيةاسلام آباداوورسیز پاکستانیوں کیلئے رہائشی منصوبہ اوورسیز انکلیو کا جلد آغاز کیا جائےوزیراعظم...

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے رہائشی منصوبہ اوورسیز انکلیو کا جلد آغاز کیا جائےوزیراعظم عمران خان کی ہدا یت

چنگیزخان جدون

وزیراعظم عمران خان نے سی ڈی اے کو ہدا یت کی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے رہائشی منصوبہ اوورسیز انکلیو کا جلد آغاز کیا جائے۔ سمندر پار پاکستانیز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ان کے تجربہ سے فائدہ اٹھانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے یہ ہدایت گزشتہ روز سی ڈی اے کے مجوزہ عالمی معیار کے ہاؤسنگ منصوبے، اوورسیز انکلیو اسلام آباد کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔
اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز سید طارق محمود الحسن، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)انور علی حیدر ، چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد، دبئی کے بزنس مین عمران چوہدری اور دیگر متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی جبکہ سی ای او راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی عمران امین ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہم اپنے 90؍ لاکھ سمندر پار پاکستانیوں کو معاشی ترقی کے عمل میں شامل کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ہم ملک میں روزگار کے مواقع اور آمدنی بڑھانے کیلئے ان کی مہارت اور خدمات سے استفادہ کی کوشش کر رہے ہیں۔ قبل ازیں وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی ڈی اے اسلام آباد میں پارک روڈ پر تقریباً 6000؍ اپارٹمنٹس کا کلسٹر تیار کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جہاں پر تقریباً 35,000؍ افراد کو عالمی معیار کی رہائش کی سہولت حاصل ہو گی۔
یہ فیز ون ہے جو 50 ایکٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ اس کے بعد فیز ٹو میں مزید 4000؍ پارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے۔

ضرور پڑھنا

LEAVE A REPLY

براہ کرم اپنا تبصرہ درج کریں۔
من فضلك ادخل اسمك هنا