12 C
Islamabad
اتوار, دسمبر 8, 2024

ضرور پڑھنا

تبصرے

الرئيسيةاسلام آبادڈریپ نے ملکی سطح پر ادویات کے خام مال کی تیاری کیلئے...

ڈریپ نے ملکی سطح پر ادویات کے خام مال کی تیاری کیلئے نئی پا لیسی تشکیل دیدی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت ڈریپ نے ایک پالیسی تشکیل دی ہے جس کا مقصد ملک میں ادویات کی تیاری کیلئے خام مال کی تیاری کرنا ہے جاری کئے گئے مراسلہ کے مطابق پاکستان میں 23دواساز مینوفیکچررز مقامی سطح پر را میٹریل کی تیاری کے لیے لائسنس یافتہ ہیں باقی 85  فیصدرامیٹریل امپورٹ کیا جاتا ہے جبکہ .15 %API مقامی طور پر تیار کردہ ہوتا ہے پاکستان میں نارکوٹک ادویات ایفیڈرین سوڈو ایفڈرین دوا کے طور پر پاکستان الفا کیمیکلز فیروزپور روڈ لاہور میں تیار ہوتا ہے پاکستان میں چند بڑے اداروں میں فارما جن فیروزپور روڈ لاہور 19را میٹریل تیار کرتا ہے۔ پالیسی دستاویز میں تجویز کردہ کچھ قلیل مدتی اقدامات میں پانچ سال تک ٹیرف پالیسی بورڈ کی جانب سے کیمیکل اور مشینری اشیا پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی شامل ہے غیر ملکی سپلائرز کی جانب سے پاکستان میں تیار کردہ مواد کی درآمدی قیمتوں میں کسی بھی کمی کی فوری طور پر لیوی آف اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کے ذریعے معاونت کی جائیگی اے پی آئی مینوفیکچررز کو برآمدی فنانس سکیم (ای ایف ایس)اور اس کے تحت پہلے ہی دستیاب مالی اعانت کی سہولیات دی جائیگی۔

ضرور پڑھنا

LEAVE A REPLY

براہ کرم اپنا تبصرہ درج کریں۔
من فضلك ادخل اسمك هنا