ایشین ٹیم اسکواش: پاکستان مینز ٹیم فائنل میں، فیصلہ کن مقابلہ کوریا سے ہوگا

newsdesk
5 Min Read
23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ 2026 کے چوتھے روز پاکستان مینز ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔

اسلام آباد کے مشف اسکواش کمپلیکس میں 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ 2026 کا چوتھا روز مکمل ہوگیا، جہاں پاکستان مینز ٹیم نے ہانگ کانگ چائنا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کوریا سے ہوگا، جس نے دفاعی ایشین چیمپئن ملائیشیا کو زیر کیا۔

مینز سیمی فائنل میں پاکستان نے ہانگ کانگ چائنا کے خلاف 2-0 سے کامیابی حاصل کی۔ پہلے میچ میں نور زمان نے لاؤ تسز کوان کو 5-11، 11-5، 11-5، 11-8 سے ہرایا۔ دوسرے مکمل کھیلے گئے میچ میں محمد عاصم خان نے وونگ چی ہِم کو 11-4، 6-11، 11-7، 11-3 سے شکست دی۔ محمد اشعب عرفان اور لائی چیوک نام میتھیو کا میچ نہیں کھیلا گیا۔

دوسرے مینز سیمی فائنل میں کوریا نے ملائیشیا کو 2-1 سے شکست دی۔ ملائیشیا کے جوآخم چواہ نے کوریا کے جیونگمن ریو کو 11-5، 11-5، 11-5 سے ہرایا، تاہم کوریا کے جو یونگ نا نے سیاؤ یی شیان کو 11-8، 7-11، 12-10، 3-11، 11-6 سے شکست دی۔ فیصلہ کن مقابلے میں سیوجن اوہ نے ڈنکن لی کو 1-11، 11-6، 11-7، 11-9 سے زیر کیا۔

خواتین ٹیم مقابلوں میں ایران نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دی۔ ایران کی فرشتہ اقتداری نے ثنا بہادر کو 11-8، 11-6، 11-6 سے ہرایا۔ پاکستان کی ماہ نور علی نے باران محمدپور کے خلاف 11-3، 4-11، 11-8، 11-9 سے کامیابی حاصل کی۔ آخری میچ میں نرگس سلطانی نے سحرش علی کو 11-9، 11-5، 11-8 سے شکست دی۔

خواتین کے ایک اور مقابلے میں ملائیشیا نے کوریا کو 3-0 سے ہرایا۔ یشمیتا جدیش کمار نے منگیونگ ہیو کو 11-4، 11-1، 11-1 سے شکست دی۔ یی شن ینگ نے ہوایونگ ائم کو 11-6، 6-11، 8-11، 12-10، 11-8 سے ہرایا، جبکہ تھانوسا اتھریان نے بورام ریو کے خلاف 11-5، 11-7، 11-3 سے کامیابی حاصل کی۔

مینز پانچویں/چھٹی پوزیشن کے مقابلے میں ایران نے ازبکستان کو 3-0 سے شکست دی۔ سپہر اعتمادپور نے محمد مصطفیٰ عبدالرحمانوف کو 11-9، 11-7، 14-12 سے ہرایا۔ مجتبیٰ کافیلی وجویہ نے یحییٰ خان نذیروف کو 11-9، 11-5 سے شکست دی، جس کے بعد میچ ریٹائرڈ قرار پایا۔ محمد چنگانیان نے بوتیرجون انورجونوف کو 11-2، 11-2، 11-6 سے ہرایا۔

اسی روز مشف اسکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں اے ایس ایف ایوارڈ تقریب بھی منعقد ہوئی۔ اے ایس ایف کے نائب صدر مسٹر عادل جاسم الغریب نے ایوارڈ یافتگان میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

اے ایس ایف کوچز ایوارڈ 2025 میں کوچ آف دی ایئر کے اعزازات مسٹر پیٹر جینیور، ہانگ کانگ چائنا، اور مسٹر فہیم گل، پاکستان، کو دیے گئے۔ جونیئر کوچ آف دی ایئر مسٹر میکس لی، ہانگ کانگ چائنا، قرار پائے، جبکہ ڈیولپمنٹ کوچ آف دی ایئر کا اعزاز ملائیشیا کی مس لو وی ورن کو ملا۔

اے ایس ایف کوچز سرٹیفکیٹ آف ریکگنیشن حاصل کرنے والوں میں مس ایلیس نگ، مسٹر فکیم خان، مس جوئی چن، مسٹر پیٹر جینیور، مسٹر راجر نگن، مسٹر وونگ ہن فنگ، ہانگ کانگ چائنا، مسٹر محمد الامین کمازہرامن، ملائیشیا، اور مسٹر گرستھان سنگھ، سنگاپور، شامل تھے۔

اے ایس ایف پرفارمنس ایوارڈ 2025 کے تحت ڈاتو الیکس لی ایوارڈ مینز بھارت کے مسٹر ابھے سنگھ کو دیا گیا، جبکہ ویمنز کیٹیگری میں جاپان کی مس ساتومی واتانابے نے یہ اعزاز حاصل کیا۔ حسن موسیٰ ایوارڈ بوائے ملائیشیا کے مسٹر وا برن لو، جبکہ حسن موسیٰ ایوارڈ گرل بھارت کی مس اناہت سنگھ کو دیا گیا۔

فائنل ڈے کا شیڈول 7 نومبر 2026 کو کھیلا جائے گا۔ صبح 11 بجے خواتین ٹیم مقابلوں میں کوریا کا مقابلہ پاکستان سے کورٹ 2 پر ہوگا، جبکہ ہانگ کانگ چائنا اور ملائیشیا کا میچ گلاس کورٹ پر ہوگا۔ مینز ٹیم فائنل سہ پہر 3 بجے گلاس کورٹ پر پاکستان اور کوریا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Share This Article