وزیراعظم کی ہاؤسنگ منصوبے شفاف انداز میں بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

newsdesk
1 Min Read
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کی ملاقات میں ہاؤسنگ منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔

اسلام آباد، 28 اکتوبر 2026: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق ملاقات میں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے امور اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے وزیراعظم کو جاری ہاؤسنگ سکیموں میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی کہ رہائشی منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے وزارت ہاؤسنگ کے جاری منصوبوں میں اعلیٰ معیار کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

Share This Article