صنفی بنیاد پر تشدد کی روک تھام کے لیے بجٹ سازی پر ڈبلیو پی سی کی مطالعاتی رپورٹ جاری

newsdesk
1 Min Read
اسلام آباد میں ڈبلیو پی سی اور آر ایس ایچ پاکستان کے اشتراک سے صنفی بنیاد پر تشدد کی روک تھام کے لیے فنانسنگ پر مطالعاتی رپورٹ کے خلاصہ نتائج جاری کیے گئے۔

اسلام آباد، 16 اکتوبر 2026ء: قومی اسمبلی پاکستان کے ویمن پارلیمانی کاکس (ڈبلیو پی سی) نے سیف گارڈنگ ریسورس اینڈ سپورٹ ہب (آر ایس ایچ) پاکستان کے اشتراک سے منگل کے روز ایک مطالعاتی رپورٹ کے خلاصہ نتائج جاری کیے، جس کا عنوان “Protection from Sexual Exploitation, Abuse and Harassment (PSEAH) and Addressing Gender-Based Violence (GBV) Financing in Gender-Responsive Budgeting” ہے۔

تقریب میں ارکانِ پارلیمنٹ، سیف گارڈنگ کے شعبے سے وابستہ ماہرین، ترقیاتی شراکت داروں اور صنفی امور کے ماہرین نے شرکت کی۔ شرکا نے صنفی بنیاد پر تشدد کی روک تھام کے لیے مالی وسائل، سیف گارڈنگ، ادارہ جاتی جواب دہی اور پارلیمانی نگرانی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

رکن قومی اسمبلی اور ویمن پارلیمانی کاکس کی سیکرٹری ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے کہا کہ صنفی بنیاد پر تشدد سے نمٹنے کے لیے صرف مضبوط قانون سازی کافی نہیں، بلکہ مناسب وسائل، مؤثر عمل درآمد اور جواب دہی بھی ناگزیر ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پارلیمان صنفی حساس بجٹ سازی کو مضبوط بنانے، سرکاری اخراجات کی جانچ پڑتال اور خواتین کے تحفظ سے متعلق وعدوں کو بامعنی اور قابلِ پیمائش اقدامات میں بدلنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Share This Article