اسلام آباد: توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے چوتھے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی سہولت (آر ایس ایف) کے تیسرے جائزے کے اختتام پر آئی ایم ایف مشن چیف مس آئیوا پیٹرووا نے وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے اختتامی نشست کی۔
یہ ملاقات اسلام آباد میں پاک سیکرٹریٹ کے کیو بلاک میں ہوئی۔ اس موقع پر سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال اور آئی ایم ایف کے ریذیڈنٹ نمائندے ماہر بینیچی بھی موجود تھے۔
