اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) جناح انسٹیٹیوٹ، سکستھ روڈ راولپنڈی کی ہونہار طالبہ عریج فاطمہ دختر امجد حسین نے راولپنڈی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے 943 نمبر حاصل کر لیے۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) راولپنڈی کے تحت ہائیر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (HSSC) / سیکنڈ ایئر کے امتحانات میں عریج فاطمہ کی یہ کامیابی ادارے کے لیے باعثِ فخر قرار دی جا رہی ہے۔
عریج فاطمہ نے اپنی کامیابی کو مسلسل محنت، لگن، اساتذہ کی رہنمائی اور ادارے کی قیادت کی سرپرستی کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جناح انسٹیٹیوٹ راولپنڈی کے سی ای او پیرزادہ راحت مسعود قدوسی، مسعود سلطان چوہدری اور حسیب ستار کی حوصلہ افزائی، بصیرت افروز قیادت، بہتر انتظامی صلاحیتوں اور تعلیمی ماحول نے ان کے تعلیمی سفر میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے اپنے تمام محنتی اساتذہ کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی مسلسل کوششوں، ماہرانہ کوچنگ اور انفرادی توجہ کے باعث وہ امتحانات میں یہ شاندار کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔
