راجہ بازار میں آر ڈی اے کے دو پارکنگ پلازوں کی کھلی نیلامی مکمل

newsdesk
2 Min Read
راجہ بازار میں آر ڈی اے کے دو پارکنگ پلازوں کی اوپن نیلامی کا عمل مکمل کیا گیا۔

راولپنڈی: کمشنر راولپنڈی و ڈی جی آر ڈی اے سلمان غنی کی ہدایات پر راجہ بازار میں آر ڈی اے کے دو پارکنگ پلازوں کی اوپن نیلامی کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

نیلامی فوارہ چوک اور تحصیل آفس کے سامنے واقع آر ڈی اے پارکنگ پلازوں کے لیے منعقد کی گئی۔ فوارہ چوک پارکنگ پلازہ کا ٹھیکہ مسٹر ذبیح اللہ کو دے دیا گیا، جس کا سالانہ کرایہ 6 کروڑ 47 لاکھ 15 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح تحصیل آفس کے سامنے واقع پارکنگ پلازہ کا ٹھیکہ وسیلہ انٹرپرائزز کو دیا گیا، جبکہ اس پلازہ کا سالانہ کرایہ 46 لاکھ 85 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

آکشن کمیٹی نے نیلامی کا عمل مقررہ قوانین و ضوابط کے مطابق مکمل کیا۔ حکام کے مطابق پارکنگ پلازوں کی نیلامی میں شفافیت، میرٹ اور قواعد و ضوابط کو یقینی بنایا گیا۔

دونوں پارکنگ پلازوں کے سالانہ کرایہ میں 10 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ آر ڈی اے کے مطابق پارکنگ پلازوں کے مؤثر استعمال سے راجہ بازار میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی میں مدد ملے گی۔

ادارے کی جانب سے آر ڈی اے کے اثاثوں اور املاک کا شفاف اور مؤثر انتظام یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Share This Article