پاکستان پریس کلب یوکے کے نئے عہدیدار منتخب، شوکت ڈار صدر نامزد

newsdesk
1 Min Read
پاکستان پریس کلب یوکے کے نئے عہدیداروں کا اعلان لندن میں کیا گیا۔

لندن: برطانیہ میں پاکستانی صحافیوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان پریس کلب یوکے کے نئے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق سینئر صحافی شوکت ڈار صدر اور سفینہ خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوئی ہیں۔

پاکستان پریس کلب یوکے گزشتہ دس برس سے برطانیہ میں سرگرم ہے۔ پریس کلب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر صحافی اظہر جاوید کو چیئرمین، حسیب ارسلان کو وائس چیئرمین، عرفان الحق کو سینئر نائب صدر، نسیم صدیقی کو نائب صدر، سید سبطین علی کو انفارمیشن سیکرٹری، پرویز اکبر بھٹی کو فنانس سیکرٹری، آمنہ چوہدری کو جوائنٹ سیکرٹری جبکہ ذوالفقار علی کو ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے۔

نو منتخب عہدیداروں نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ برطانیہ میں پاکستانی صحافیوں کے اتحاد، پیشہ ورانہ ترقی، صحافتی اقدار کے فروغ اور میڈیا کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

لندن ہائی کمیشن میں تعینات پریس اتاشی علی نواز ملک نے تمام نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Share This Article