ہکلہ۔ڈی آئی خان موٹروے پر نان کسٹم پیڈ ادویات کی اسمگلنگ ناکام

newsdesk
1 Min Read
موٹروے پولیس نے مشکوک گاڑی سے برآمد ادویات اور گاڑی کسٹمز حکام کے حوالے کر دی۔

موٹروے پولیس نے ہکلہ۔ڈی آئی خان موٹروے پر کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ ادویات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دورانِ پیٹرولنگ افسران نے ایک مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی، جس کے نتیجے میں گاڑی سے بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ ادویات برآمد ہوئیں۔ برآمد شدہ ادویات کی مالیت 10 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔

کارروائی کے دوران گاڑی میں موجود ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم ادویات زوپ سے پشاور کی طرف اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

موٹروے پولیس نے برآمد شدہ ادویات اور گاڑی کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا۔

Share This Article