عوام پاکستان کی رکنیت مہم نے راولپنڈی میں رفتار پکڑ لی

newsdesk
3 Min Read
راولپنڈی میں عوام پاکستان کی تنظیمی سرگرمیوں اور رکنیت مہم میں تیزی آگئی، چوہدری انعام ظفر نے کارکنوں کو مزید متحرک رہنے کی ہدایت کی۔

راولپنڈی کے علاقے وارث خان میں واقع پارٹی سیکرٹریٹ میں عوام پاکستان کا ایک اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت پارٹی کے مرکزی نائب صدر چوہدری انعام ظفر نے کی۔ اجلاس میں تنظیمی عہدیداروں نے شرکت کی اور رکنیت مہم کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔چوہدری انعام ظفر نے کارکنوں کی محنت اور سرگرمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کی رکنیت میں اضافہ کرنے کے لیے مسلسل مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ اسی جذبے کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھیں تاکہ عوام پاکستان کی تنظیمی بنیادیں مزید مضبوط ہوں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سمیت ملک بھر میں پارٹی کی تنظیمی مضبوطی اور رکنیت مہم تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ ان کے مطابق عہدیداروں اور کارکنوں کو چاہیے کہ وہ پارٹی کا پیغام عوام تک مؤثر انداز میں پہنچائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو عوام پاکستان میں شامل ہونے کی ترغیب دیں۔چوہدری انعام ظفر نے یہ بھی کہا کہ پارٹی آئندہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں اپنے امیدوار میدان میں اتارنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں پارٹی کی رجسٹریشن مکمل نہ ہونے کے باعث وہاں ہونے والے انتخابات میں امیدوار کھڑے نہیں کیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں پارٹی نے باضابطہ طور پر اپنی رکنیت مہم شروع کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر کے آئندہ انتخابات میں کسی حلقے یا امیدوار کی حمایت سے متعلق فیصلہ مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا، جبکہ کارکنوں اور عوام کو وقت پر آگاہ کیا جائے گا۔چوہدری انعام ظفر کے مطابق متعلقہ علاقوں میں رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد مرکزی قیادت مشاورت سے آئندہ لائحہ عمل اور انتخابی حکمت عملی کا اعلان کرے گی۔ اجلاس کے دوران نیشنل جنرل کونسل کے اراکین سردار نذیر احمد کشمیری، ثمرینہ شوائب اور اقلیتی ونگ کے ممبر ممتاز بھٹی نے بھی چوہدری انعام ظفر سے رکنیت مہم کے حوالے سے مشاورت کی اور نئے اراکین کے مکمل شدہ فارم، مکمل کوائف کے ساتھ، پارٹی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے