عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر اور اسٹائلسٹ Amna Inam پاکستان پہنچ گئی ہیں، جہاں وہ مختلف ثقافتی، سماجی اور فلاحی تقریبات میں بھرپور شرکت کر رہی ہیں۔ ان کی آمد کا فیشن، شوبز اور سماجی حلقوں کی جانب سے خیر مقدم کیا جا رہا ہے جبکہ نوجوان فیشن ڈیزائنرز اور ابھرتے ہوئے ماڈلز انہیں اپنی inspiration اور رول ماڈل قرار دے رہے ہیں۔
گزشتہ چند برسوں میں آمنہ انعام نے عالمی فیشن انڈسٹری میں اپنی منفرد شناخت قائم کی ہے۔ وہ دنیا کے معروف فیشن پلیٹ فارمز London Fashion Week، Paris Fashion Week، Milan Fashion Week اور Dubai Fashion Week میں اپنی کلیکشن پیش کر چکی ہیں۔ انہیں New York Fashion Week میں شاندار کارکردگی اور تخلیقی صلاحیتوں پر بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
حال ہی میں پاکستانی سفارتخانے نے بھی ان کے ڈیزائنز کو پاکستانی ثقافت اور روایات کی خوبصورت عکاسی قرار دیتے ہوئے سراہا۔ کئی معروف پاکستانی، بھارتی اور بین الاقوامی شخصیات اور ماڈلز ان کے ملبوسات زیب تن کر چکے ہیں۔ حالیہ دنوں میں Imran Abbas، Guru Randhawa اور Harnaaz Sandhu بھی ان کے ڈیزائن کردہ ملبوسات میں دکھائی دیے۔
فیشن ماہرین کے مطابق آمنہ انعام کے ڈیزائنز نہ صرف خوبصورتی اور جدت کے باعث عالمی سطح پر مقبول ہو رہے ہیں بلکہ وہ پاکستانی ثقافت، روایتی رنگوں اور مشرقی و مغربی انداز کے حسین امتزاج کو بھی دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران آمنہ انعام مختلف فلاحی سرگرمیوں، خواتین کو بااختیار بنانے کے پروگرامز اور ثقافتی تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بے پناہ صلاحیتوں کا حامل ملک ہے اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہوئے عالمی سطح پر آگے بڑھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنی تخلیقات میں پاکستانی ثقافت، روایتی رنگوں اور مشرقی و مغربی فیشن کے امتزاج کو شامل کرنے کی کوشش کرتی ہیں تاکہ دنیا پاکستان کا مثبت اور خوبصورت چہرہ دیکھ سکے۔ انہوں نے بین الاقوامی فیشن شوز میں پاکستان کی نمائندگی کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی پاکستانی فیشن انڈسٹری کو عالمی سطح پر مزید فروغ دینے کیلئے کام جاری رکھیں گی۔
آمنہ انعام نے نوجوان ڈیزائنرز کو مشورہ دیا کہ وہ جدید فیشن رجحانات کے ساتھ اپنی ثقافتی شناخت کو بھی برقرار رکھیں کیونکہ اصل پہچان اور روایتی جڑیں ہی کسی ڈیزائنر کو عالمی سطح پر منفرد بناتی ہیں۔
فیشن ماہرین کا کہنا ہے کہ آمنہ انعام کی کامیابیاں پاکستان کی فیشن انڈسٹری کیلئے باعثِ فخر ہیں۔ ان کی عالمی فیشن شوز میں شرکت نہ صرف پاکستانی ڈیزائنز کیلئے بین الاقوامی منڈی میں مواقع پیدا کر رہی ہے بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص بھی اجاگر کر رہی ہے۔ شوبز اور سماجی حلقوں نے بھی ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں محنت، صلاحیت اور کامیابی کی روشن مثال قرار دیا ہے۔
