سلمیٰ برکات نے اسلام آباد میں کرسمس اور قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں پارٹی کارکنان کے ساتھ مل کر کیک کاٹا اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر انہوں نے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے اور تقریبی ماحول میں خوشی کے لمحات دیکھے گئے۔سلمیٰ برکات نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل آزادی اور مساوی حقوق حاصل ہیں اور قائداعظم کے افکار پر عمل پیرا ہونا ملک کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے پر امن اور باہمی احترام پر مبنی معاشرے کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔تقریب میں پیپلز پارٹی کے کارکنان، مقامی رہنما اور مسیحی برادری کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شرکاء نے اس اقدام کو بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے خوش آئند قرار دیا۔ اس پروگرام میں شامل افراد نے مساجد اور کلیساں سمیت مختلف مذہبی اجتماعات کے احترام اور مساوی حقوق کی یقین دہانی پر زور دیا۔
